16.10.2026, 11:01am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

کارگل جنگ: 'ہندوستان پاکستانی اڈوں پر حملہ کرنے والا تھا
20.07.2016, 07:45am , بدھ (GMT+1)

ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 1999 میں کارگل جنگ کے دوران ہندوستان نے پاکستان کی اہم تنصیبات پر حملے کامنصوبہ بنایا تھا، لیکن حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر منصوبے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کارگل جنگ سے متعلق حاصل دستاویزات اور ایک سابق فوجی اہلکار کی لکھی گئی ڈائری کے اقتباسات کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ ہندوستان کارگل جنگ کے دوران پاکستان کی اہم تنصیبات پر حملے کی تیاری کرچکا تھا اور پاکستان کے ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کے لیے محض چند منٹ کے فاصلے پر تھا۔

دستاویزات کے مطابق ہندوستان ایئر فورس (آئی اے ایف) نے حملے کے لیے اہداف مقرر اور نقشے فائنل کرلیے تھے اور ہندوستانی فائٹرز پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے بالکل تیار تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ پائلٹوں کو ایمر جنسی کے لیے ذاتی پستول اور پاکستانی کرنسی بھی دے دی گئی تھی تاکہ کسی بھی مشکل میں پھسنے کی صورت میں فائٹرز پاکستان کی کسی دوسرے کنڑول لائن سے فرار ہوسکیں۔

ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اُس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور ہندوستانی وزیر خارجہ جسونت سنگھ کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری تھے۔

پاکستانی وزیر خارجہ سرتاج عزیز کو واضح الفاظ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان گارگل میں قابض علاقوں سے دستبردار ہو، کشمیری سرحد کے ساتھ کنڑول لائن کا مطالبہ ختم کرے، فوری طور پر کئی دہائیوں سے متعین کردہ کنڑول لائن کو قبول کرے اور کیپٹن سوربھ کالیا سمیت 6 ہندوستانی فوجی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پاکستانی فوجی اہلکاروں کو سزا دے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک سابق فوجی اہلکار نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا کہ ‘ہمیں 13 جون 1999 کی صبح ساڑھے 4 بجے ہدایات دی گئی تھیں کہ پاکستان پر حملے کے لیے تیار رہیں اور ہم صبح دیر گئے تک احکامات ملنے کا انتظار کرتے رہے، لیکن افسران بالا کی جانب سے کوئی احکامات نہ ملے‘۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے منصوبے کی تبدیلی کے بارے میں وضاحت پیش نہیں کی گئی جبکہ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے ایف 16 طیارے کو بھی حملے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 'ہندوستانی فائٹر پائلٹس فرانسیسی ساختہ کروٹیل ( Crotale) اور چینی ساختہ HQ2B زمین سے فضاء تک مار کرنے والے میزائلز (ایس اے ایم ایس) کے خطرات سے بخوبی آگاہ تھے، جو ہندوستانی ایئرکرافٹس کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔'

تاہم کارگل جنگ میں ہندوستانی ایئر فورس کو واضح برتری حاصل تھی، ہندوستان نہ صرف پاکستان سے زیادہ فائٹرز جیٹ طیارے بلکہ دشمن کو روکنے کے لیے بہترین جنگی ہتھیاروں سے بھی لیس تھا۔

بشکریہ  ڈان 

:دیگر مضامین
(20.07.2016) سندھ میں رینجرزاختیارات کی مدت ختم،توسیع کامعاملہ پھرلٹک گیا
(19.07.2016) داعش مخالف جنگ اور شامی اپوزیشن کی حمایت جاری رہے گی
(19.07.2016) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا مغوی بیٹا  بازیاب
(19.07.2016) مقبوضہ کشمیر، شہدا کی تعداد 45 ہوگئی، کرفیو کا گیارہواں دن
(18.07.2016) سی پیک منصوبہ، حکومت اورملٹری قیادت میں کشیدگی کا باعث؟
(18.07.2016) افغانستان میں نیٹو کارروائی، 4 پاکستانیوں سمیت 30 ہلاک
(17.07.2016)  قندیل بلوچ کو ڈیرہ غازی خان میں سپرد خاک کردیا گیا
(17.07.2016) پاکستان میں فوج آئی تو مٹھائی بانٹی جائے گی،عمران خان
(17.07.2016) ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے الزام میں اس کا بھائی گرفتار
(16.07.2016) ماڈل گرل قندیل بلوچ کو ملتان کے نواحی علاقے مظفر گڑھ میں قتل کردیا گیا
(16.07.2016) انقرہ کے اسپیشل فورسز ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 17 پولیس اہل کا ر ہلاک
(16.07.2016) ترک فوج کا بغاوت سے کوئی تعلق نہیں، وزیردفاع
(16.07.2016) ترک عوام جمہوریت کو بچانے بڑی تعداد میں باہرنکل آئے
(15.07.2016) ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی طرف سے ملکی انتظام فوج نے سنبھال لیا
(15.07.2016) امجد صابری کا قتل اجرتی قاتلوں سے کرایا گیا، صابری کیس میں اہم پیشرفت
(15.07.2016) آرمی چیف نے 12دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کر دی
(14.07.2016) کشمیر ہلاکتیں: 'پاکستان، ہندوستان سے سفارتی تعلقات معطل کرے 'آسیہ اندرابی
(14.07.2016) آرمی پبلک اسکول حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کی تصدیق
(13.07.2016) ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت پر رضامند ہو گئی
(13.07.2016) بینر سے فوج یا منسلک کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں