15.10.2026, 10:55pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭21 جولائی 1950ء کو ناروے کے کوہ پیمائوں نے  ترچ میر کو سر کرلیا
21.07.2016, 07:50am , جعمرات (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی

ترچ میر کی چوٹی سر ہوئی

٭21 جولائی 1950ء کو ناروے کے کوہ پیمائوں کی ایک ٹیم نے کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ترچ میر کو سر کرلیا۔  چار کوہ پیمائوں پر مشتمل اس ٹیم کے سربراہ ناروے کے کوہ پیما آرنے نائس (Arne Naess)تھے جب کہ اس ٹیم کے دیگر کوہ پیمائوں میں کیون برگ اور ایچ برگ کے علاوہ  ایک پاکستانی کوہ پیماپروفیسر مرزا حمید بیگ بھی شامل تھے۔ ترچ میر کے ان فاتحین نے ترچ میر کی چوٹی پر اقوام متحدہ، ناروے اور پاکستان کے پرچم لہرائے۔
ترچ میر کی چوٹی کی بلندی 25288 فٹ یا 7706 میٹر ہے۔ یہ پاکستان کی سولہویں اور دنیا کی اکتالیسویں بلند ترین چوٹی ہے۔
--------------------------------------------------------------------------------

آثار قدیمہ کے ورثے کے تحفظ کی مہم پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

 *21جولائی 1999ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے آثار قدیمہ کے ورثے کے تحفظ کی مہم کے سلسلے میں دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں اور ایک سووینئیر شیٹ کا ایک سیٹ جاری کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں سے ہر ایک کی مالیت 7 روپے اور سووینئیر شیٹ کی مالیت 25 روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر گوتم بدھ کے دو مختلف مجسمے بنے تھے اور ہر ڈاک ٹکٹ پر 
ARCHAELOGICAL HERITAGE OF PAKISTAN FASTING BUDDHA (GANDHARA CIVILIZATION) (CIRCA 3-4 A.D.) 
کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ اور سووینئیر شیٹ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیے تھے۔
--------------------------------------------------------------------------------

سیقار خلیل احمد کی وفات

٭21 جولائی 1997ء کو پاکستان کے نامور موسیقار خلیل احمد نے لاہور میں وفات پاگئے اور میانی صاحب قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
خلیل احمد کا پورا نام خلیل احمد خاں یوسفزئی تھا اور 1934ء میں گورکھپور (یوپی،بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ آگرہ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد 1952ء میں وہ پاکستان آگئے ۔ یہاں انہوں نے مہدی ظہیر سے موسیقی کے اسرار و رموز سیکھے۔ 1958ء میں انہیں ایک فلم کی موسیقی ترتیب دینے کا موقع ملا مگر یہ فلم مکمل نہ ہوسکی اس کے بعد 1962ء میں ان کی فلم ’’آنچل‘‘ نمائش کے لئے پیش ہوئی جس کے نغمات حمایت علی شاعر نے تحریر کئے۔ اس فلم کے نغمات کسی چمن میں رہو تم ، تجھ کو معلوم نہیں، تجھ کو بھلا کیا معلوم اور کھٹی کڑھی میں مکھی پڑی نے انہیں راتوں رات صف اول کا موسیقار بنادیا۔ خلیل احمد کی دیگر مشہور فلموں میں دامن، خاموش رہو، کنیز، مجاہد، میرے محبوب، تصویر، ایک مسافر ایک حسینہ، کھلونا، آنچ، بزدل، داستان، لوری، معصوم، آج اور کل، آپ کا خادم، طلاق، پیار کا وعدہ، خاندان اور پلکوں کی چھائوں میں کے نام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 33 فلموں کے موسیقی ترتیب دی جن میں 2 پنجابی فلمیں ناکہ بندی اور چوراں نوں مور بھی شامل تھیں۔
انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن پر بچوں کے ایک مقبول پروگرام آنگن آنگن تارے کی میزبانی بھی کی اورٹیلی وژن کے متعدد نغمات کی موسیقی ترتیب دی۔ جن میں وطن کی مٹی گواہ رہنا اور ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم، آج تک روز اول کی طرح مقبول ہیں۔
خلیل احمد بے حد خوددار انسان تھے۔ انہوں نے دوسرے موسیقاروں کی دھنیں سرقہ کرنے کے معاملے میں فلم سازوں کی فرمائشوں کے آگے کبھی سرتسلیم خم نہ کیا جس کی وجہ سے انہیں کئی فلموں سے محروم ہونا پڑا۔
زندگی کے آخری کئی برس انہوں نے تقریباً گمنامی میں گزارے ۔ فلمی صنعت سے مکمل طور پر مایوس اور دل شکستہ ہونے کے بعد زندگی کے آخری ایام میں انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت کے لئے پاک فوج کے بینڈ میں بطور موسیقار ملازمت اختیار کرلی تھی

:دیگر مضامین
(20.07.2016) ٭20جولائی 1994ء کو نامور مصورہ لیلیٰ شہزادہ اسلام آباد میں وفات پاگئیں۔
(19.07.2016) ٭19 جولائی 1894ء  خواجہ ناظم الدین کی تاریخ پیدائش ہے
(18.07.2016) مہدی حسن 18 جولائی  1927کوراجستھان کے ایک گاؤں لُونا میں پیدا ہوئے
(17.07.2016) ٭17 جولائی 1991ء کو جدید ٹی 90 ٹینک کی تقریب رونمائی
(16.07.2016)  سولہ جولائی 1990ءکوبدراوّل خلا میں روانہ ہوا
(15.07.2016) پندرہ جولائی 1961ء کو چنبیلی کو ملک کا قومی نشان قرار دے دیا۔
(14.07.2016) ٭14 جولائی 1983ء کو گائیک استاد نزاکت علی خان راولپنڈی میں وفات پاگئے
(13.07.2016) ٭13 جولائی 1969ء کو پاکستان کے نامور ماہر لسانیات ڈاکٹر شہید اللہ ڈھاکا میں وفات پاگئے
(12.07.2016) ریڈیو پاکستان کے سابق سربراہ اور معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر انتقال کرگئے
(12.07.2016) ٭12 جولائی 1975ء کوماہر نشریات زیڈ اے بخاری کراچی میں انتقال کرگئے۔
(11.07.2016) ٭11 جولائی 2001ء کو استاد سلامت علی خان لاہور میں وفات پاگئے
(10.07.2016) ٭10جولائی 2006ء کو جناب احمد ندیم قاسمی لاہور میں وفات پاگئے
(09.07.2016) ٭9 جولائی 1967ء کو مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کراچی میں انتقال کرگئیں
(08.07.2016) ٭ اردو کے معروف شاعر سید اقبال عظیم کی تاریخ پیدائش 8جولائی 1913ءہے۔
(07.07.2016) ٭7جولائی 1926ء پاکستان کے نامور مصور احمد پرویز کی تاریخ پیدائش ہے
(06.07.2016) ٭6 جولائی 2003ء کو ڈرامہ نگار حمید کاشمیری کراچی میں وفات پاگئے۔
(05.07.2016) ٭پاکستان جولائی 1977ء پورے ملک میں مارشل لاء نافذ ہوچکا تھا
(04.07.2016) ٭4جولائی 2009ء کو پاکستان کے مشہور فاسٹ بائولر خان محمد لندن میں وفات پاگئے
(03.07.2016)  تین جولائی 1979ء کوعالم لوہار ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے
(02.07.2016) منور الزماں دوجولائی1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں