سن 2017ء میں ایسٹونیا یورپی یونین کی ششماہی سربراہی سنبھالے گا۔
یورپی یونین کی رکن ریاستیں چھ چھ ماہ کے لیے یہ منصب سنبھالتی ہیں اور اسی تناظر میں اگلے برس یہ سربراہی برطانیہ کو دی جانا تھی۔ تاہم یورپی یونین سے اخراج کے حق میں عوامی رائے سامنے آنے کے بعد نئی برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے نے یہ منصب سنبھالنے سے معذرت کر لی تھی۔
اب برطانیہ کی بجائے یہ شمشماہی صدر ایسٹونیا کو دی جائے گی۔