جرائم کی روک تھام کے جرمن ادارے ( بی کے اے) نے ملک میں دہشت گردانہ حملوں سے خبردار کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق بی کے اے کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ورزبرگ کی طرز پر اور بھی حملے ہو سکتے ہیں۔
اسی ہفتے جنوبی جرمنی میں ایک سترہ سالہ نوجوان نے ٹرین پر حملہ کرتے ہوئے پانچ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ حملہ آور خنجر اور کلہاڑی سے لیس تھا۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس طرح کے دہشت گردانہ حملے جرمنی میں دائیں بازو کی شدت پسندی میں اضافے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔