جنوبی جرمن شہر میونخ میں ایک شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔ اس واقعے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق جمعے کے روز پیش آنے والے اس واقعے کے بعد اولمپیا شاپنگ سینٹر کے آس پاس ایک بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
باویرین نشریاتی ادارے بی آر نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ یہ واقعہ شہر کے موزاخ نامی علاقے کے اولمپیا شاپنگ سینٹر میں پیش آیا ہے۔
میونخ کی پولیس کی جانب سے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے ا ور لوگوں سے اُس علاقے کی جانب جانے سے گریز کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔