14.10.2026, 08:45pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

نیس حملہ آور کئی ماہ سے حملے کی 'منصوبہ بندی' کر رہا تھا: استغاثہ
23.07.2016, 01:04am , ہفتہ (GMT+1)

فرانس کے شہر نیس میں ٹرک سے ہجوم کو روندے والے حملہ آور کے بارے میں حکام نے بتایا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کئی ماہ سے اس حملے کی منصوبہ بندی کرتا رہا اور اس میں کچھ اور لوگ بھی اس کے ساتھ شامل تھے۔

14 جولائی کو قومی دن کی تقریبات کے سلسلے میں ہونے والی آتشبازی کے مظاہرے کے دوران حملہ آور نے ٹرک یہاں کھڑے لوگوں پر چڑھا دیا جس سے 84 افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے حملہ آور کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

پیرس میں استغاثہ کے عہدیدار فرانسس مولنز نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور کے فون سے حاصل ہونے والی معلومات اور تصاویر یہ ظاہر کرتی ہیں کہ وہ اس حملے کی منصوبہ بندی 2015ء سے کر رہا تھا۔

مولنز کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے پانچ مشتبہ افراد کو ابتدائی طور پر دہشت گردی بشمول قتل کرنے کے ارادے سے اسلحہ رکھنے اور 14 جولائی کے حملے میں معاونت کے الزامات کا سامنا ہے۔

ان کے بقول گرفتار کیے گئے افراد میں چار مرد جن میں سے دو تیونس نژاد فرانسیسی، ایک تیونس اور ایک البانیہ کا شہری ہے جب کہ ایک خاتون جس کے پاس البانیہ اور فرانس کی دہری شہریت ہے، شامل ہیں۔

اکتیس سالہ حملہ آؤر ٹرک ڈرائیور محمد بوہلال کا تعلق بھی تیونس سے تھا اور وہ کئی برسوں میں نیس میں قانونی طور پر رہ رہا تھا۔

قبل ازیں جمعرات کو پولیس نے پیرس کے نواح میں ایک مسجد، ایک اسلامی لائبریری کے قریب انسداد دہشت گردی کی کارروائی کی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اس کارروائی کا نیس حملے سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔

دریں اثناء فرانس کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ نیس میں قومی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب کے داخلی راستے اور گزرگاہ پر پولیس تعینات نہیں تھی۔

انھوں نے یہ اعتراف ان سوالات کے جواب میں کیا جن میں اس واقعے کو سکیورٹی میں غفلت کا ذکر کیا گیا تھا۔

:دیگر مضامین
(22.07.2016) میونخ میں ایک شاپنگ سینٹر پر فائرنگ، متعدد ہلاک
(22.07.2016)  قندیل بلوچ کے قتل کی بازگشت برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں
(22.07.2016) بھارت میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر اسکول پرنسپل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ
(21.07.2016) جرمن ٹرین پر حملہ کرنے والا پاکستانی ہوسکتا ہے، انتظامیہ
(21.07.2016) داعش کے خلاف جنگ، تیس ممالک کے وزراء کا اجلاس
(20.07.2016) لندن :پولیس اہلکارسمیت 3 افرادکو چاقو سےزخمی کردیاگیا
(20.07.2016) کشمیر: کرفیو کا بارہواں روز، ادویات کی قلت
(19.07.2016) کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی کارروائیاں تیز
(19.07.2016) جرمن میں افغان مہاجر کا حملہ، چار افراد شدید زخمی
(19.07.2016) جرمنی میں ’جسم فروش‘ کا قتل، حملہ آور کی خودکشی
(18.07.2016) امریکا: ری پبلکن پارٹی کا نیشنل کنونشن آج شروع ہو گا
(18.07.2016) امور مملکت سنبھالنے پر شاہ سلمان کی ایردوآن کو مبارک باد
(18.07.2016) لوئزیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہل کار ہلاک
(17.07.2016) طیب اردوان امریکا سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے
(17.07.2016) ترکی تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹے، میرکل
(16.07.2016) طیب اردوان ,جمہوریت پسندفوج اورعوام نےنکل کربغاوت ناکام بنادی
(16.07.2016) افغانستان: ڈرون حملے میں داعش کے 2 جنگجو ہلاک
(15.07.2016) ساجد جاوید برطانیہ کی مقامی حکومت اور کمیونٹیز کے وزیر مقرر
(15.07.2016) آسٹریا: داعش کے لیے بھرتیاں کرنے والے کو 20 سال قید
(15.07.2016) فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک ایرولٹ نے بورس جانسن کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نےحالیہ ریفرنڈم مہم میں اپنے عوام سے جھوٹ بولا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں