14.10.2026, 03:23pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا
 

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم
23.07.2016, 08:15am , ہفتہ (GMT+1)

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ کو فرانس کی سب سے بڑی اپیل کورٹ نے عدالت میں پیشی کا حکم دیا ہے۔ لاگارڈ پر الزام ہے کہ انہوں نے فرانس کی وزیر معیشت کی حیثیت سے ایک تاجر کو بے تحاشا سرکاری رقوم کی ادائیگی کی تھی۔

اس معاملے نے ان کے شاندار سیاسی کیریر کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ فرانس کی ایک اعلیٰ ترین عدالت نے ایک تاجر برناغ ٹیپی اور سرکاری بینک کے مابین تنازعے میں غفلت برتنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف لاگارڈ کے اعتراض کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹیپی کو سن 2008 میں تلافی کے معاوضے کے طور پر چار سو چار ملین یورو ادا کیے گئے تھے۔ یہ ادائیگی لاگارڈ کے اس فیصلے کے بعد کی گئی تھی جس میں اس نے کھیل کے کپڑے بنانے والی کمپنی ادیداس کی فروخت کے معاملے کو ثالثی سے طے کرنے کا حکم دیا تھا۔ جمعے کے روز اس عدالتی حکم کا مطلب یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی ساٹھ سالہ سربراہ کو اس خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہو گا جو ان حکومتی وزراء کے خلاف مقدموں کی سماعت کرتی ہے، جن پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران بد عنوانی کا الزام ہوتا ہے۔ یہ عدالتی حکم لاگارڈ کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں کیوں کہ ان کو کافی عرصے سے مستقبل کی ممکنہ فرانسیسی صدر کی حیثیت سے پیش کیا جاتا رہا ہے۔

لاگارڈ کا موقف ہے کہ انہوں نے جو بھی کیا فرانس کے بہترین مفاد میں کیا۔ اس بات کی تصدیق ہونے کہ بعد کہ لاگارڈ کو ہر صورت مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا، آئی ایم ایف نے ان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔


:دیگر مضامین
(22.07.2016) ورز برگ کی دہشت گردی کے امکانات ہیں، بی کے اے
(22.07.2016) برطانیہ کی نئی وزیر اعظم ٹریزا مے نے اپنا اولین سرکاری دورہ جرمنی کا کیا
(21.07.2016) برطانیہ کی بجائے یورپی یونین کی شمشماہی سربراہی ایسٹونیا کے پاس
(20.07.2016) داعش نے جرمنی میں ٹرین میں ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی 
(19.07.2016) لندن میں منگل کو درجہ حرارت 36 ڈگری تک جا پہنچا ہے
(19.07.2016) سزائے موت کی بحالی پر جرمنی کا ترکی کو انتباہ
(18.07.2016) ترکی سے یونان پہنچنے والے آٹھ فوجی افسران پر ایتھنز میں مقدمہ
(17.07.2016) مصری عدالت نے ریٹائرڈ فٹ بالر کے خلاف الزامات مسترد کر دیے
(16.07.2016) قومی دن کی تقریبات منسوخ نہیں کی جائیں گی، برسلز حکومت
(15.07.2016) غالب اقبال فرانس میں مدت تعیناتی مکمل کر کے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں
(14.07.2016) بریگزٹ ووٹنگ کے باعث نفرت کی بنیاد پر جرائم بڑھ گئے، برطانوی پولیس
(14.07.2016) سیاسی پناہ کے یورپی قوانین میں نئی تبدیلیاں
(13.07.2016) اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے 20 افراد ہلاک
(12.07.2016) سریبرینیتسا کے قتل عام کو اکیس سال ہو گئے
(11.07.2016) برلن میں پر تشدد مظاہرے، ایک سو تئیس پولیس اہل کار زخمی
(11.07.2016) برطانیہ کے اینڈی مرے نے دوسری مرتبہ ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی ۔
(10.07.2016) عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لیئے عالمی اخبار کی قرآن خوانی
(10.07.2016) شمالی کوریا کی جانب سے آب دوز سے بیلیسٹک میزائل کا تجربہ
(08.07.2016) اٹلی: نسل پرستانہ حملے میں نائجیریا کا ایک مہاجر ہلاک
(07.07.2016) تائیوان کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 6 ہلاک، 28 زخمی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں