14.10.2026, 03:41pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار۔ غیر ذمیدارانہ بیٹنگ
24.07.2016, 12:20am , اتوار (GMT+1)

مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، انگلینڈ کے 8 وکٹ پر 589رنز کے جواب میں پاکستان کے صرف 57رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ 

دوسرے دن انگلینڈ نے 314رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، 141رنز پر ناٹ آؤٹ جو روٹ اور کرس ووکس نے اس شراکت میں 103رنز بنائے، ووکس 58رنز بناکر اس اننگز میں یاسر شاہ کی پہلی وکٹ بنے، جس کے بعد اسٹوکس نے روٹ کے ساتھ 57 رنز بنائے، اسٹوکس کو وہاب ریاض نے 34 کے اسکور پر آؤٹ کیا۔ 

جو روٹ نے کھانے کے وقفے کے بعد اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جس کے لیے اُنہوں نے 355گیندوں اور 22 چوکوں کا سہارا لیا، وہ آخرکار 254رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ڈریسنگ روم گئے۔ 

بیئرسٹو جب 58رنز کی اننگز کھیلنے کےبعد آؤٹ ہوئے تو انگلش کپتان نے 8 وکٹ پر 589رنز کے ساتھ اننگز بھی ڈیکلیئر کردی۔ وہاب ریاض نے تین، عامر اور راحت علی نے دو، دو اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ لی۔ 

پاکستان کی اوپننگ جوڑی اس اننگز میں بھی کچھ نہ کرسکی، محمد حفیظ18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور اُس کے بعد لائن لگ گئی، اظہر علی اور یونس خان ایک، ایک رن بناسکے، نائٹ واچ مین راحت علی بے بسی کی تصویر دکھائی دیئے۔ 

جب کھیل ختم ہوا تو شان مسعود 30 اور کپتان مصباح الحق ایک رن پر ناٹ آؤٹ تھے اور پاکستان کا اسکور چار وکٹ پر صرف 57رنز تھا، کرس ووکس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

:دیگر مضامین
(22.07.2016) دوسرا ٹیسٹ۔ پہلے دن کے خاتمے پر انگلینڈ چار وکٹ پر تین سو چودہ سکور
(22.07.2016) دوسرا ٹیسٹ۔ پہلا دن۔ چائے کے وقفے پر دو وکٹ پر دو سو دس سکور
(22.07.2016)  انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
(22.07.2016) کوہلی کی سنچری، ہندوستان کے چار وکٹ پر 302 رنز
(21.07.2016) دوسرا ٹیسٹ، آج پاکستان کا لارڈز کی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ
(21.07.2016) مانچسٹر ٹیسٹ کیلئے انگلش اسپنرز ثقلین سے مشورے لیں گے
(19.07.2016) قومی جونیئر ہاکی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لاہور سے جرمنی روانہ ہو گئی۔
(19.07.2016)  پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے آئی سی سی کی بولرز ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
(18.07.2016) یاسر شاہ لارڈز میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی
(17.07.2016) لارڈزٹیسٹ:پاکستان نے انگلینڈ کو 75رنز سے ہرادیا۔چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری
(17.07.2016) باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا
(16.07.2016) لارڈز ٹیسٹ فیصلہ کُن مرحلے میں ،پاکستان کو 281رنز کی برتری
(16.07.2016) لارڈز ٹیسٹ:دوسرے دن کے خاتمے پر انگلینڈ نے سات وکٹوں پر 253بنالیے
(15.07.2016) لارڑز ٹیسٹ ،پاکستان پہلی اننگز میں 339 رنز بنا کر آئوٹ
(14.07.2016) لارڈز: پاکستان نے پہلے میچ کے پہلے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا لیے مصباح الحق کی سنچری
(14.07.2016) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں چائے کے وقفے کے بعد 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا لیے
(14.07.2016) پی سی بی نے آفریدی کے حالیہ بیانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا
(13.07.2016) آج سے لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر ہونے والے پانچ روزہ میچ کے لئے حتمی ٹیم کا اعلان
(13.07.2016) عامر سمیت ہر میچ فکسرپر تاحیات پابندی کامطالبہ
(12.07.2016) یورو کپ چیمپئن پرتگال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں