15.10.2026, 02:37am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

بھارتی سفارتی عملہ اسلام آباد کے اسکول سے اپنے بچوں کو اٹھالے
26.07.2016, 01:54am , منگل (GMT+1)

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان میں تعینات ہندوستانی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یا واپس ہندوستان بھیج دیں یا خود ہی واپس آجائیں۔

ایک حکومتی عہدیدار نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں تعینات کوئی بھی ہندوستانی عہدیدار اپنے بچوں کو پاکستان میں اپنے ہمراہ نہیں رکھ سکتا، اور جو پاکستان میں تعینات ہونے کی خواہش رکھتا ہے اسے بھی یہ ذہن میں رکھنا چاہیے، تاہم میاں بیوی فی الحال پاکستان میں ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اسلام آباد کے امریکی اسکولوں میں ہندوستانی سفارتی حکام کے تقریباً 50 بچے زیر تعلیم ہیں، جبکہ ہندوستانی عہدیداران نے اس امکان کو بھی رد نہیں کیا ہے پاکستان بھی نتیجتاً، ہندوستان سے اپنے سفارتکاروں کے بچوں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کرے گا۔

 پاکستان میں تعینات کوئی بھی ہندوستانی عہدیدار اپنے بچوں کو اپنے ہمراہ نہیں رکھ سکتا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ تمام ممالک کے لیے عام بات ہے کہ وہ اپنے سفارتی عملے اور دیگر متعلقہ پالیسیوں کا، تعینات ممالک کے حالات اور صورتحال کے مطابق جائزہ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ہندوستان ہائی کمیشن میں تعینات عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں انتظامات کریں۔

ان کا کہنا تھا اگرچہ یہ فیصلہ 2015 میں کیا گیا تھا، تاہم سفارتی عملے کو متبادل انتظامات کرنے کے لیے وافر وقت دیا گیا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ ہندوستانی حکومت، پاکستان میں ہندوستان سے بڑھتی ہوئی نفرت کے باعث آئندہ چند روز میں ممکنہ مظاہروں کے باعث کوئی چانس نہیں لینا چاہتی، جبکہ چند مظاہروں میں تو ہندوستان کے خلاف جہاد کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکولوں سے ہندوستانی سفارتی عہدیداروں کے بچوں کو اٹھانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کشمیر میں کشیدگی کے باعث ہنگامہ آرائی جلد کم ہوتی نظر نہیں آرہی، جس کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

:دیگر مضامین
(25.07.2016) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 کان کن جاں بحق
(25.07.2016) پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس منگل کو کراچی میں طلب کر لیا گیا
(24.07.2016) لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ مزید 4زندگیاں نگل گیا
(24.07.2016) بھارتی وزیرخارجہ نےپاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا
(23.07.2016) کراچی،رینجرز اختیارات میں توسیع: کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
(23.07.2016) وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی کا غلط فہمیاں دور کرنے پر اتفاق
(22.07.2016) قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا
(21.07.2016) سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے 33ممالک ’ویزہ فری‘
(21.07.2016) رینجرز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر مزید تاخیر کا امکان
(20.07.2016) سینیٹر حمد اللہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست منظور
(20.07.2016)  اپوزیشن کا ٹی او آرز پر حکومت سے مزید مذاکرات نہ کرنیکا فیصلہ
(19.07.2016) انسداد دہشت گردی کی عدالت نےوسیم اختر ، رؤف صدیقی، قادر پٹیل اور انیس قائم خانی کی ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کر دی۔ گرفتاری کا حکم
(19.07.2016) سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل نہ ہوسکا
(19.07.2016) دیر بالا ،گاڑی میں دھماکا، 7افراد جاں بحق ہو گئے
(18.07.2016) کراچی:پولیس کی کارروائیاں، گینگ وار سمیت کئی ملزمان گرفتار
(17.07.2016) استنبول سے 2 پروازیں 200 سے زائد مسافر لے کر کراچی پہنچ گئیں
(17.07.2016) مفرور ملزم اسد کھرل کی تلاش، لاڑکانہ سے 10 افرادگرفتار
(17.07.2016) وزیر اعلیٰ نے سہیل انور کی تبدیلی کی افواہیں کو مسترد کردیا
(16.07.2016) اسد کھرل کے معاملے پر رینجرز اور سندھ حکومت آمنے سامنے
(15.07.2016) پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر چوہدری نثار کی مذمت



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں