خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک دھماکا موغادیشو میں واقع اقوام متحدہ کے سیاسی دفتر کے قریب ہوا۔ ایک اے ایف پی رپورٹر کے مطابق جائے وقوع پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
موغادیشو کا ایئرپورٹ شہر میں واقع افریقی یونین کے مشن کے ساتھ واقع ہے. واضح رہے کہ صومالیہ میں القاعدہ کی ذیلی شدت پسند تنظیم 'الشباب' کی جانب سے اکثر و بیشتر حملے کیے جاتے رہتے ہیں۔