بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں کلیان پورمیں پولیس کا چھاپہ ، نو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کو شبہ تھا کہ یہ عسکریت پسند اُسی طرح کے ایک حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے، جس میں یکم جولائی کو ایک کیفے میں بائیس افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
پولیس نے دارالحکومت ڈھاکا کے مضافات میں کلیان پور کے مقام پر اس عمارت کا محاصرہ کر لیا تھا، جس میں یہ عسکریت پسند موجود تھے۔ پولیس نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو عسکریت پسندوں نے آگے سے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے خیال میں ان عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (JMB) سے ہے، جو دہشت گرد ملیشیا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ وفاداری کا اعلان کر چکی ہے۔