15.10.2026, 08:12am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

مراد علی شاہ نئے وزیر اعلی سندھ نامزد کر دیئے گئے، مولا بخش چانڈیو
27.07.2016, 01:03am , بدھ (GMT+1)

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کو متحرک کرنے اور آئندہ الیکشن کی تیاری کے لئے نوجوان اور پُر جوش وزیراعلٰی وقت کا تقاضا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چہرے بدلنے سے پالیسی بھی تبدیل ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا۔ اس کی کافی عرصے سے مشاورت کی جاری تھی۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ قائم علی شاہ پارٹی میں قابل احترام اور با صلاحیت رہنما ہیں۔ اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی نے کھڑے ہو کر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب قائم علی شاہ نے اجلاس میں با ضاطبہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ وہ آج اپنا استعفیٰ گورنر سندھ کو دیں گے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق جمعے کو سندھ اسمبلی سے مراد علی شاہ کو قائد ایوان منتخب کرایا جائے گا۔ نئے وزیر اعلیٰ اسی روز حلف اٹھائیں گے۔

ادھر نامزد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جیو نیوز کے نمائندے کامران رضی سے خصوصی گفتگو میں امن وامان برقرار رکھنا، تعلیم اور صحت کی عوام تک فراہمی کو اپنے لیے سب سے بڑا چیلنج قرار دے دیا۔

اس سے پہلے بلاول ہاوس کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےاجلاس کی صدارت کی اور مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کر دیا۔جس سے مراد علی شاہ کی مرادیں پوری ہو گئیں۔ 

اجلاس میں سید خورشید شاہ اور کئی اہم رہنماوں نے خصوصی شرکت کی۔اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے اضلاع کی سطح پر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نئے وزیر اعلی سے متعلق اعتماد میں لیا۔

جس کے بعد بلاول بھٹو نے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے مراد علی شاہ کے نام کا اعلان کیا، جس پر تمام اراکین نے تالی بجا کر بلاول کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔

:دیگر مضامین
(26.07.2016) ڈھاکہ کے مضافات میں کلیان پورمیں پولیس کا چھاپہ ، نو عسکریت پسند ہلاک
(26.07.2016) ہندوستان میں اسرائیلی خاتون سیاح کا مبیبنہ گینگ ریپ
(25.07.2016) امریکہ کی ریاست  فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
(25.07.2016) سندھ کے  لئے سید مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا گیا ہے 
(25.07.2016) پیپلزپارٹی کے دبئی اجلاس میں سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے
(24.07.2016) سندھ میں رینجرز کو پہلے سے حاصل شدہ اختیارات دینے کا فیصلہ
(24.07.2016) ننگرہار ڈرون حملہ، لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاع
(24.07.2016) راجن پور میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکا کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک 
(23.07.2016) پاکستان فتح اللہ گولن کے تمام ادارے بند کرے، ترکی
(23.07.2016) کشمیر کرفیو کا 15واں روز، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی
(22.07.2016) آزاد کشمیر: ن لیگ کا کلین سوئپ، پی ٹی آئی اور پی پی کو بدترین شکست
(22.07.2016) حیدرآباد کے قریب کارروائی میں اسد کھرل گرفتار، رینجرزذرائع
(22.07.2016) سینئر سیاستدان معراج محمد خان طویل علالت میں رہنے کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے
(22.07.2016) پرامن انتخابات جمہوری قوتوں کی فتح ہے، وزیراعظم
(21.07.2016) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری
(21.07.2016) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری
(21.07.2016) کسٹم انسپکٹر قتل کیس: ایان علی کے وارنٹ گرفتاری
(21.07.2016)  سات اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان
(20.07.2016) کارگل جنگ: 'ہندوستان پاکستانی اڈوں پر حملہ کرنے والا تھا
(20.07.2016) سندھ میں رینجرزاختیارات کی مدت ختم،توسیع کامعاملہ پھرلٹک گیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں