کراچی میں منگل کے روز مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے دو فوجی اہلکاروں کے ہلاک کر دیا ہے۔ کراچی شہر میں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن قریب تین برسوں سے جاری ہے، تاہم وہاں پرتشدد واقعات وقفے وقفے سے دیکھنے میں آتے رہتے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق خفیہ ادارے سے تھا، جب کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جب کہ دوسرے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جان بر نہ ہو سکا۔