اُردو سوسائٹی ریڈنگ کے تحت پاک و ہند مشاعرہ مؤرخہ 31 جولائی بروز اتوار
حلقہ کیے بیٹھے رہو اِس شمع کو یارو
کچھ روشنی باقی تو ہے ہر چند کہ کم ہے فیضؔ
اُردو سوسائٹی ریڈنگ نے اپنے تیرہویں سالانہ مشاعرے کا اہتمام مؤرخہ 31 جولائی بروز اتوار 2016 بوقت 3سے6 بجے تک
Wear House Hall Cumberland Rd Readinag ,RG1 3LB
میں کیا ہے ۔
مشاعرے کی صدارت جناب صفدر ہمدانی اور اُنکی اہلیہ ماہ پارہ صفدر کے ذمے ہے ۔آپ دونوں نے کوئی پچاس سال اُردو کی خدمت کی ہے یعنی جس کی مثال کم ہی ملتی ہے ۔صفدر علی ہمدانی صاحب کے والد جناب مصطفی علی ہمدانی کو یہ اعزاحاصل تھا کہ آپ نے پہلی بار ریڈیو پاکستان سے یہ الفاظ ادا کیے ۔ یہ ریڈیو پاکستان ہے ۔۔اِسی طرح ماہ صفدر کو بھی پی ٹی وی سے خبریں پڑھنے کا شرف حاصل ہے ۔یکم جولائی 2016کو اقرار الحسن کے 249249 سرِ عام ،، پروگرام میں آپ کے خبریں پڑ ھنے کی جھلک دکھائی گئی۔
مشاعرے کی مہمانِ خصوصی مُلک کی نامور شاعرہ و نثر نگار محترمہ بانو ارشد صاحبہ ہوں گی جن کی اُردو خدمات کا اعتراف امریکہ تک میں کیا گیا ۔۔۔اِس بار نظامت کے فرائض ریڈنگ کی نامور افسانہ نگار و شاعرہ محترمہ فرخندہ رضوی صاحبہ انجام دیں گی
شعرأ اورشاعرات جنہوں نے شرکت کی حامی بھری ہے اِن کے نام حرف تہجی درج ذیل ہیں ۔۔
(۱) محترم امجد مرزا صاحب (۲) محترم ایوب اولیا صاحب (۳) محترمہ بانو ارشد صاحبہ (۴) محترم ترسیم سال صاحب
(۵)محترم ڈاکٹر جمال سوری صاحب (۶)محترمہ حمیدہ معین رضوی صاحبہ ( ۷) محترم ڈاکٹر رحیم اللہ شاد صاحب (۸) محترمہ زہرہ نسیم صاحبہ
(۹)محترمہ سیمی برلاس صاحبہ (۱۰)محترم سنتوک سنگھ صاحب (۱۱)محترم سوہن راہی صاحب (۱۲) محترم عادل فاروقی صاحب )
(۱۳)محترم شری رام شرما میتؔ صاحب (۱۴)محترمہ فرحانہ غزالی صاحبہ (۱۵) محترمہ فرحت خان صاحبہ (۱۶) محترمہ فرزانہ فرحت صاحبہ
(۱۷) فرخندہ رضوی صاحبہ( ۱۸) محترمہ عذرا ناز صاحبہ (۱۹) محترم محمود علی صاحب (۲۰)محترم مظفر احمد مظفر صاحب ( ۲۱) محترمہ ڈاکٹر صوفیہ روکڑیا صاحبہ (۲۲)محترمہ نیلم جوگن صاحبہ (۲۳) محترم ڈاکٹر مشتاق سنگھ صاحب
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں ۔۔۔07456579913 یا 01189968809
ڈاکٹر خضر مفتی ( صدر اُردو سوسائٹی ریڈنگ )