پیرس حملوں میں جہادیوں کا معاون ہونے کے شبے میں آسٹریا میں گرفتار کیا گیا پاکستانی شہری فرانس کے حوالے کر دیا جائے گا۔
آسٹریا کی ایک عدالت نے آج بتایا کہ اس پاکستانی کو فرانس کے حوالے نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، تاہم اس عدالتی فیصلے کے بارے میں زیادہ تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں۔
اس مشتبہ شخص کو دسمبر میں زالزبرگ میں واقع ایک مہاجر کیمپ کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ برس نومبر میں پیرس میں ہوئے حملوں میں ایک سو تیس افراد مارے گئے تھے۔