15.10.2026, 12:32pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

پڑھتے ہیں طلسمِ اسم وفا ۔۔۔۔ از ۔۔۔ فہمیدہ ریاض
28.07.2016, 04:19am , جعمرات (GMT+1)

فہمیدہ ریاض
اب اتنی رات گئے اے دل 
کیا بات ہو ڈوبے تاروں سے 
سب تارے تھک کر ڈوب گئے 
دل ٹوٹ گئے ۔ جی چھوٹ گئے 
جو اپنے بخت کے تارے تھے ...
بے چارے تھے 
سو ٹوٹ گئے 
جز تیرہ شبی اب کیا ہے یہاں 
اب اندیشوں کا وقت کہاں 
اب رات اندھیری ہے اے دل 
یہ گھڑی تو تیری ہے دل 
اے دل پھر تجھ کو تھام کے ہم 
پڑھتے ہیں طلسم اسم وفا 
گردش میں تجھے پھر لاتے ہیں 
اے دل اے جام جہاں نما 
ترسی ہوئ آنکھوں پر کھل جا 
دکھلا ہر منظر نادیدہ 
کس طور چمن کھل جاین گے 
سارے بچھڑے مل جاین گے 
سب طوق گلو کٹ جایں گے 
خونی پہرے ہٹ جایں گے
پہنچیں گے نشیمن کو طایر 
بسرام کریں گے جی بھر کر 
دشنام سنے ہیں مدت تک 
آرام کریں گے جی بھر کر

:دیگر مضامین
(26.07.2016) کشودِکار کی مُہلت نصیب ہو کہ نہ ہو۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ احمد علی برقی
(25.07.2016) ہے کون ایسا شہر میں فتنوں کو جو دبا سکے از عزیز بلگامی
(23.07.2016) شہادت .... از ۔۔۔۔۔  فرخندہ رضوی ریڈنگ
(21.07.2016) فقیر شہر کا منصب کدھر گیا ہے مرا ۔۔۔ از ۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(18.07.2016) دستار ۔۔۔۔ از ۔۔۔ زرقا مفتی
(17.07.2016) میں سوچ رہا ہوں کہ کہا کھوئی عدالت ۔۔۔ از ۔۔صفدر ھمدانی
(16.07.2016) قاتل سڑکیں ۔۔۔از سدرہ سحر عمران
(14.07.2016) دو پل میں کسی پر میں کھُلا ہی نہیں کرتی
(13.07.2016) اُداس پھرے پنچھی از ارشاد ہاشمی
(12.07.2016) مری آرزو رہی بے ثمر، میں نے حسرتوں کو جلا دیا۔۔۔از ۔۔۔ زرقامفتی
(12.07.2016) جب کوئی آہ پہاڑوں کو ہلادیتی ھے ... از ..... شاھین رضوی
(10.07.2016) ایدھی فاؤنڈیشن ہر مصیبت اور مشکل وقت میں اہم مدد فراہم کرتی ہے
(08.07.2016) اٍن ادھوری کہانیوں کو بلاعنوان ھی رھنے دو۔۔۔ از ۔۔۔ نگہت نسیم
(07.07.2016) کہیں بتول ع کہیں بوتراب ع ہے زینب
(06.07.2016) عید آئی ہے تو لگ جاﺅ گلے سے میرے . عارف نقوی
(05.07.2016) الوداع اے ماہِ رمضاں ۔۔۔ از ۔۔۔ احمد علی برقی
(02.07.2016) قرآن حکیم (نظم) ۔۔۔از۔۔۔عزیز بلگامی
(01.07.2016) وقار مریم و حوا حسین کی نانی
(26.06.2016) مولا امام حق کے ولی ہوگئے شہید
(25.06.2016) کبھی آرزو کے رستے ، کبھی خواہشوں میں چل کے ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ وسیم فرحت



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں