آسٹریا کے حکام نے آج بتایا ہے کہ ان دو مشتبہ افراد کو فرانس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جن کا گزشتہ برس نومبر میں پیرس میں ہوئے حملوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
ان میں ایک پاکستانی شہری اور دوسرا الجزائر کو باشندہ ہے۔ انہیں گزشتہ برس دسمبر میں سالزبرگ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ شبہ ہے کہ یہ افراد پیرس میں حملہ کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ پیرس حملوں میں ایک سو تیس افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔