14.10.2026, 06:59pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

جرمنی کے کپتان شوینس ٹیگرعالمی فٹ بال سے کنارہ کش
29.07.2016, 06:32pm , جمہ (GMT+1)

 فٹ بال کی عالمی چمپیئن جرمنی کے کپتان باستیان شوینس ٹیگر نے بین الاقوامی فٹ بال سے فوری کنارہ کشی کااعلان کردیا۔

باستیان شوینس ٹیگر انگلینڈ کے مشہور فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے لیے کھیلتے ہیں جبکہ کلب میں اپنے مستقبل کے پیش نظر انھوں نے جرمن ٹیم سے فوری کنارہ کشی کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق مانچسٹریونائیٹڈ کے نئے منیجر جوز مورینہو نے انھیں واضح کیا تھا کہ وہ ان 9 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو کلب چھوڑ کرجانے کے لیے آزاد ہیں۔

جرمن کپتان کا کلب سے معاہدے کی معیاد ختم ہونے میں ابھی دوسال باقی ہیں۔

شوینس ٹیگر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

شوینس ٹیگر رواں سال جنوری میں گھٹنے کی انجری کا شکارہوئے اور بعد ازاں مارچ میں ایک دفعہ پھر اس تکلیف میں مبتلا ہوکر یوروکپ کے آغاز تک ٹیم سے باہررہے تاہم جرمنی کے پہلے گروپ میچ میں یوکرین کے خلاف گول کرکے واپسی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 ستمبرکو قومی ٹیم کے ورلڈ کپ 2018 کوالیفائر میں ناروے کے خلاف میچ جبکہ ہوم گراؤنڈ میں فن لینڈ سے مقابلے سے قبل ریٹائرمنٹ کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔

انھوں نے کہا کہ 'میں نے قومی ہیڈ کوچ جوخیم لوو کو آگاہ کیا کہ مستقبل میں ٹیم میں میرے انتخاب پرغور نہ کرے کیونکہ میں ریٹائر ہورہا ہوں'۔

اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ 'میں اپنے مداحوں، ٹیم، جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن اور کوچز کا شکرگزار ہوں'۔

شوینس ٹیگر کے کیریئر کا یادگار لمحہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 2014 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں فتح کے بعد ورلڈکپ ٹرافی کو تھامنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ '2014 کا ورلڈ کپ جیتنا ہمارے لیے ایک تاریخی اور پرجوش موقع تھا جو اب میرے کیریئر میں دوبارہ پیش نہیں آئے گا'۔

شوینس ٹیگر نے جرمنی کی جانب سے 120 میچ کھیلے اور ان کاآخری میچ فرانس کے خلاف یوروکپ 2016 کا سیمی فائنل تھا جہاں ان کی ٹیم کو 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

:دیگر مضامین
(29.07.2016)  پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کی تیاری شروع کر دی 
(27.07.2016) انگلینڈ نے ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے 13رکنی ٹیم کا بھی اعلان کردیا ہے۔ 
(27.07.2016) کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا 117رنز پر ڈھیر، آسٹریلیا66 پر 2
(26.07.2016) پاکستان کے یاسر شاہ پہلی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے
(26.07.2016) انگلینڈ نے 330 رنز سے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا،جوئے روٹ مین آف دی میچ قرار
(25.07.2016) محمد حفیظ کی خواہش پر بولنگ ایکشن کی ٹیسٹنگ پرفیصلہ مؤخر
(24.07.2016) مانچسٹر ٹیسٹ تیسرے دن کا اختتام، انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف 489 رنز کی مجموعی برتری
(24.07.2016) ریواولمپکس میں شریک بھارتی ریسلرکا ڈوپ ٹیسٹ مثبت
(24.07.2016) مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار۔ غیر ذمیدارانہ بیٹنگ
(22.07.2016) دوسرا ٹیسٹ۔ پہلے دن کے خاتمے پر انگلینڈ چار وکٹ پر تین سو چودہ سکور
(22.07.2016) دوسرا ٹیسٹ۔ پہلا دن۔ چائے کے وقفے پر دو وکٹ پر دو سو دس سکور
(22.07.2016)  انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
(22.07.2016) کوہلی کی سنچری، ہندوستان کے چار وکٹ پر 302 رنز
(21.07.2016) دوسرا ٹیسٹ، آج پاکستان کا لارڈز کی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ
(21.07.2016) مانچسٹر ٹیسٹ کیلئے انگلش اسپنرز ثقلین سے مشورے لیں گے
(19.07.2016) قومی جونیئر ہاکی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لاہور سے جرمنی روانہ ہو گئی۔
(19.07.2016)  پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے آئی سی سی کی بولرز ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
(18.07.2016) یاسر شاہ لارڈز میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی
(17.07.2016) لارڈزٹیسٹ:پاکستان نے انگلینڈ کو 75رنز سے ہرادیا۔چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری
(17.07.2016) باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں