بیلجیم میں ایک مشتبہ شخص پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
گزشتہ روز پولیس نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد نورالدین ایج اور اس کے بھائی حمزہ ایچ کو حراست میں لیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ حمزہ ایچ کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ نورالدین پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ اس پر الزام ہے کہ وہ قتل کرنے اور دہشت گردانہ حملوں کی سازش کر رہا تھا۔ برسلز کی ایک عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نور الدین کو پولیس کی حراست میں رکھا جائے۔