پاکستان میں پروٹوکول کے نظام کو بدلنا ناممکن ہے ۔ سندھ کے نئے وزیراعلی مراد علی شاہ بھی ناکام اور انکے کے وہ ارادے ہوا ہوئے ،وہ دعوے دھرے رہ گئے ،وہی وی وی آئی پی اندازاور گاڑیوں کی طویل قطار،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سواری آج بھی شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ سے ہی نکلی ۔
کل کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دینے نکلے تو قافلے میں بہت سی گاڑیاں شامل تھیں لیکن آج تو یہ تعداد 32 ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سکھر ایئرپورٹ سے گڑھی خدابخش کے لیے روانہ ہوئے تو چمکتی دمکتی گاڑیوں کی گنتی مشکل ہوگئی ۔سندھ سرکار کی عظیم الشان سواری اپنی منزل پر سرکاری اسٹائل میں ہی پہنچی