ایئر فرانس کے عملے کی طرف سے ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آج اس ہڑتال کا پانچواں دن ہے جبکہ حکام نے بتایا ہے کہ اس دوران ڈیڑھ لاکھ مسافر متاثر ہو چکے ہیں۔ اس ہڑتال کی وجہ سے اب تک نو سو پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس کے باعث ایئر فرانس کو لاکھوں یورو کا نقصان ہو چکا ہے۔ یہ ملازمین نئے لیبر قوانین، تنخواہوں میں اضافے اور ملازمین کی ترقیوں پر انتظامیہ سے اختلافات رکھتے ہیں۔