طورخم سرحد پر سیکورٹی گیٹ آج سے فعال ہو جائے گا، گیٹ کی تعمیر سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں افغان باشندوں کی آمدورفت کوروکا جاسکے گا۔
ذرائع کے مطابق افغان سرحد سے متصل طورخم بارڈر پر سکیورٹی گیٹ آج سوموار سے فعال ہوجائے گا افغان حکومت کی طرف سے اعتراض کے باوجود پاکستان سرحدگزرگاہ کو محفوظ کرنے کے لیے سکیورٹی بڑھانا چاہتا ہے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گیٹ کی تعمیر سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں افغان باشندوں کی آمدورفت کوروکاجاسکے گا۔
دوسری جانب پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد کی نگرانی کے لیے حالیہ اقدامات انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا اہم حصہ ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے سرکاری ریڈیو کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دوطرفہ تعاون کو بہتر بنانے کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے۔