16.10.2026, 02:32pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

عمران خان کا 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان
02.08.2016, 01:06am , منگل (GMT+1)

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گلیات میں میران جانی کی بلند ترین چوٹی سر کرلی۔

چوٹی سر کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ اب 7 اگست کو ملک میں کرپشن کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

عمران خان ان دنوں اپنے بیٹوں کے ہمراہ گلیات کی سیر میں مصروف ہیں۔

میران جانی کی چوٹی سر کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے گلیات کی بلند ترین چوٹی میران جانی سر کر لی ہے اور اب وہ 7 اگست کو ملک میں کرپشن کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

یاد رہے عمران خان نے 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، اور اس سلسلے میں 7 اگست کو پشاور سے راولپنڈی کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

وہ حکومت سے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے اہلخانہ کا نام آنے کے بعد، معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

رواں سال اپریل میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر عمران خان نے صوبہ سندھ میں کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بعد ازاں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف تحریک کسی شخص کے خلاف نہیں۔

بعد ازاں پی ٹی آئی نے پاناما لیکس میں شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد ’رائیونڈ مارچ‘ کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

تاہم اسے اس وقت پیچھے ہٹنا پڑا جب پیپلز پارٹی کی قیادت سے کئی ملاقاتوں کے بعد بھی وہ اس کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

بعد ازاں چوہدری نثار علی خان نے عمران خان کو تجویز دی کہ وہ کرپشن کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کو کنٹینر پر ساتھ بٹھانے سے قبل ان سے سَرے محل کے اسکینڈل سے متعلق پوچھ لیں

:دیگر مضامین
(01.08.2016) سینیٹرسعید غنی , رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آج یا کل حل کرلیا جائے گا
(01.08.2016) طورخم سرحد پرسیکورٹی گیٹ آج سے فعال ہو رہا ہے
(01.08.2016) کابل میں غیر ملکی فوجیوں کے گیسٹ ہاؤس میں بم دھماکہ ہوا ہے
(31.07.2016) مراد علی شاہ کے پروٹوکول کم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے
(31.07.2016) کراچی: مراد علی شاہ کا  وزیراعلیٰ ہاؤس سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
(30.07.2016) آزاد کشمیر اسمبلی: مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آخری مرحلہ بھی مکمل
(30.07.2016) لاڑکانہ میں رینجرز چوکی پر بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک
(30.07.2016) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
(29.07.2016) سا میہ شاہد کی پراسرار موت کی تحقیقات میں نئی پیش رفت
(29.07.2016) کراچی میں مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
(29.07.2016) انڈونیشیا :ذوالفقار کی سزائےموت پر عمل درآمد روک دیا گیا
(28.07.2016) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ۔ دو اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس
(28.07.2016) سانحہ 12 مئی : وسیم اختر کا اعترافی بیان متنازعہ ہوگیا
(28.07.2016) کراچی: فوجیوں پر حملےکی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی
(27.07.2016) مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کےمطابق چلوں گا
(27.07.2016) الیکشن کمیشن کےنئےچاروں صوبائی ارکان نے حلف اٹھالیا 
(27.07.2016) مراد علی شاہ نئے وزیر اعلی سندھ نامزد کر دیئے گئے، مولا بخش چانڈیو
(26.07.2016) ڈھاکہ کے مضافات میں کلیان پورمیں پولیس کا چھاپہ ، نو عسکریت پسند ہلاک
(26.07.2016) ہندوستان میں اسرائیلی خاتون سیاح کا مبیبنہ گینگ ریپ
(25.07.2016) امریکہ کی ریاست  فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں