15.10.2026, 07:08pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭3 اگست 1962ء کو اداکارہ شبنم کی پہلی فلم ’’چندا‘‘ ریلیز ہوئی
03.08.2016, 04:05am , بدھ (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
شبنم کے فلمی کیریئر کا آغاز

٭3 اگست 1962ء کو پاکستان کی مشہور اور صف اول کی اداکارہ شبنم کی پہلی فلم ’’چندا‘‘ ریلیز ہوئی۔
’’چندا‘‘ کے فلم ساز ایف اے دوسانی اور احتشام تھے جب کہ اس کی ہدایات بھی احتشام نے دی تھیں۔ اس فلم کی کاسٹ میں شبنم کے علاوہ رحمن‘ سلطانہ‘ مصطفی اور سبھاش دتہ شامل تھے۔ اس فلم کی موسیقی روبن گھوش نے ترتیب دی تھی جب کہ نغمے سرور بارہ بنکوی نے تحریر کیے تھے۔ اس فلم نے نہ صرف سال کی بہترین فلم کا نگار ایوارڈ حاصل کیا بلکہ شبنم بھی بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
--------------------------------------------------------------------------------
لطیف امیر بخش کی پیدائش

٭ بلیرڈ اور اسنوکر کے قومی چیمپئن لطیف امیر بخش 3 -اگست 1947ء کو کندن نگر (اجمیر) میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد ان کے والد امیر بخش کو کراچی کلب میں ٹینس مارکر کی ملازمت ملی۔ اسی کلب میں لطیف امیر بخش کو بلیرڈز اور اسنوکر سے دلچسپی پیدا ہوئی۔ کلب کے ایک ممبر رشید کریم نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں قومی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے بھیجنا شروع کیا۔ 1966ء میں انہوں نے واڈی والا کپ بلیرڈ ٹورنامنٹ اور 1967ء میں مغربی پاکستان بلیرڈز چیمپئن شپ اور نیشنل بلیرڈز اینڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی بلیرڈز اور اسنوکر کے کئی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور متعدد اعزازات حاصل کئے۔
20جولائی 1987ء کو لطیف امیر بخش کراچی میں وفات پاگئے۔
وہ کراچی میں آسودۂ خاک ہیں
--------------------------------------------------------------------------------

لاس اینجلس اولمپکس کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں اور سووینئیر شیٹ کا اجرأ

* 3اگست1996ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اٹلانٹا  اولمپکس کے انعقاد پر چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں  اورایک سووینئیر شیٹ جاری کی۔ ان میں سے تین ڈاک ٹکٹ ان تین کھیلوں کے حوالے سے جاری کیے گئے تھے جن میں اس سال پاکستان نے حصہ لیا تھا۔ یہ تین کھیل تھے ہاکی، پہلوانی اور باکسنگ جبکہ چوتھے ڈاک ٹکٹ پر جدید اولمپکس کے بانی کوبرتن کی تصویر بنی تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں کے ساتھ جاری کی جانے والی سووینئیر شیٹ پریہ چاروں ڈاک ٹکٹ شائع کیے گئے تھے اور ان ڈاک ٹکٹوں اور سووینئیر شیٹ پر انگریزی میں
  Atlanta 1996 اور CENTENNIAL OLYMPIC GAMES
 کے الفاظ تحریر تھے۔ پانچ پانچ روپے مالیت کے ان چاروںیادگاری ڈاک ٹکٹوں اور پچیس روپے مالیت کی اس سووینئیر شیٹ کا ڈیزائن جناب فیضی امیرصدیقی نے تیار کیا تھا

:دیگر مضامین
(02.08.2016) ٭ پاکستان کے نامور انقلابی رہنما حسن ناصر کی تاریخ پیدائش  2اگست1928ء ہے
(01.08.2016) ن۔م۔ راشد یکم اگست 1910ء کواکال گڑھ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے
(31.07.2016) ٭31 جولائی 1893ء مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تاریخ پیدائش ہے۔
(30.07.2016) اُردو سوسائٹی ریڈنگ کے تحت پاک و ہند مشاعرہ
(30.07.2016) ٭30 جولائی 1978ء کو زیارتریذیڈنسی کا نام تبدیل کرکے ’’قائداعظم ریذیڈنسی‘‘ رکھ دیا۔
(29.07.2016)  پاکستان  کے  نامور براڈ کاسٹر مصطفی علی ہمدانی کی تاریخ پیدائش 29 جولائی1909ء ہے
(28.07.2016) ٭28 جولائی 1994ء کو منور الزماں کراچی میں  وفات پاگئے۔
(27.07.2016)  نشان حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور کا یوم شہادت 27جولائی 1948ء ہے۔
(26.07.2016) چھبیس جولائی 1967ء کومینار پاکستان کی تعمیر مکمل ہوئی
(25.07.2016) ٭25 جولائی 1985ء کو مشہور فلمی ہدایت کار سبطین فضلی دنیا سے رخصت ہوئے
(24.07.2016) ٭24 جولائی 1986ء کو قدرت اللہ شہاب اسلام آباد میں وفات پاگئے
(23.07.2016) ٭23جولائی 1988ء کو ڈاکٹر جہانگیر خان لاہور میں وفات پاگئے۔
(22.07.2016) میجر طفیل محمد 22جولائی 1914ء  کو  مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے
(21.07.2016) ٭21 جولائی 1950ء کو ناروے کے کوہ پیمائوں نے  ترچ میر کو سر کرلیا
(20.07.2016) ٭20جولائی 1994ء کو نامور مصورہ لیلیٰ شہزادہ اسلام آباد میں وفات پاگئیں۔
(19.07.2016) ٭19 جولائی 1894ء  خواجہ ناظم الدین کی تاریخ پیدائش ہے
(18.07.2016) مہدی حسن 18 جولائی  1927کوراجستھان کے ایک گاؤں لُونا میں پیدا ہوئے
(17.07.2016) ٭17 جولائی 1991ء کو جدید ٹی 90 ٹینک کی تقریب رونمائی
(16.07.2016)  سولہ جولائی 1990ءکوبدراوّل خلا میں روانہ ہوا
(15.07.2016) پندرہ جولائی 1961ء کو چنبیلی کو ملک کا قومی نشان قرار دے دیا۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں