16.10.2026, 11:07am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

کراچی:عبداللہ ہارون روڈ پر 2 منزلہ عمارت گرگئی ، متعدد افراد زخمی
03.08.2016, 08:02am , بدھ (GMT+1)

کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ پر2 منزلہ عمارت گرنے سے متعد دافراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مارکیٹ نالے پر بنی ہوئی تھی اور نالے میں گیس بھر جانے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ 

واقعے کے فوری بعد رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونے والے 10 افراد میں سے 50 سالہ مجیب اور 82 سالہ بزرگ فضل شاہ شدید زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق نالے میں گیس بھرجانے سے زور دار دھماکا ہوا اور دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر گرنے والی عمارت سے ملحقہ ایک اور عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے ۔

گرنے والی 2منزلہ عمارت کے نیچے 6 دکانیں موجود تھیں جبکہ قریب ہی ایک گاڑی بھی کھڑی ہوئی تھے جسے نقصان پہنچا ۔ عمارت کے ملبے کو اٹھانے کے لیے مشینری جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے عمارت برساتی نالے پر بنائی گئی تھی، عمارت لیز ہے یا نہیں اس کی تحقیقات کی جائے گی۔ 

فائر افسر وجاہت احمدنےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت گرنے سے 2 راہگیر زخمی ہوئے تاہم عمارت کے ملبے میں کوئی موجود نہیں ہے۔

وجاہت احمد کا کہنا ہے کہ یہ صدر کا مرکزی نالا ہے جو آگے جاکر غائب ہوجاتا ہے۔

ادھردکانوں کے مالکان اپنا قیمتی سامان نکالنے پہنچے تو رینجرز نے امدادی کاموں کے باعث انہیں روک دیا

:دیگر مضامین
(03.08.2016) وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی
(02.08.2016) چوہدری نثار سیاسی ماحول خراب کرنے پر کارفرماں ہیں، مولا بخش
(02.08.2016) کراچی :صدر میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 10افراد زیر حراست
(01.08.2016)  ووٹر فہرستوں کو از سر نو ترتیب دینے کے لئے شیڈول میں رد و بدل
(01.08.2016) رینجرز اختیارات کو میڈیا نے ایشو بنایا ہے، وزیراعلی سندھ
(31.07.2016) کراچی: پولیس و رینجرز کی کارروائیاں، چھ ملزمان گرفتار
(31.07.2016) سندھ میں رینجرز اختیارات معاملہ ہر بار متنازع بنا دیا جاتا ہے، نثار
(30.07.2016) لاہور : ہوٹل میں ہلاک ہونے والی لڑکی رابعہ کا پوسٹ مارٹم مکمل
(30.07.2016) قندیل بلوچ سے صرف ایک ملاقات ہوئی، مفتی عبدالقوی
(29.07.2016) الیکشن کمیشن وزیراعظم کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرے گا
(29.07.2016) پشاور میں دھماکا، ٹریفک اہلکار سمیت تین افراد زخمی
(29.07.2016) عزیزآباد، ملیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن ، 2 افراد گرفتار
(28.07.2016) پاک بھارت سرحدی محافظوں کے مذاکرات کا دوسرا اور آخری دورختم
(28.07.2016)  وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور
(28.07.2016) پاک بھارت سرحدی مذاکرات کا آج آخری دور ہوگا
(27.07.2016) کراچی میں فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجیوں کی میتیں انکے گھروں پر پہنچ گئیں
(27.07.2016) کراچی میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ، دو فوجی اہلکار ہلاک
(26.07.2016)  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے متنازع سائبر کرائم بل 2015 متفقہ منظور کرلیا
(26.07.2016) بھارتی سفارتی عملہ اسلام آباد کے اسکول سے اپنے بچوں کو اٹھالے
(25.07.2016) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 کان کن جاں بحق



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں