15.10.2026, 04:45am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

 ڈونلڈ ٹرمپ روز نئے تنازع کے سبب خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں
03.08.2016, 08:02am , بدھ (GMT+1)

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ روز کسی نہ کسی نئے تنازع کے سبب خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ۔گزشتہ روز انہوں نے ورجینیامیں انتخابی ریلی میں بچے کے رونے پر ماں بیٹے کو ہال سے باہر نکال دیا ۔

ریاست ورجینیا میں انتخابی ریلی کے دوران ہال میں جب ایک بچہ رونے لگا تو پہلے تو ٹرمپ نے کچھ نہیں کہا لیکن جب بچہ چُپ نہ ہوا تو ٹرمپ نے ماں کو بچے سمیت ہال سے باہر نکل جانے کا کہہ دیا ۔

اس سے پہلے پاکستانی نژاد امریکی فوجی کے خاندان پر تنقید کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر اوباما نے بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا ۔وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ صدارت کے لیے مناسب نہیں ہیں۔

تاہم ٹرمپ نے تنقید مسترد کر دی ۔ جواب میں کہا کہ ہیلری نے اپنی پالیسیوں سے یہ بات ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے ناموزوں ہیں ۔

دوسری جانب ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال ریان اور سینیٹر جان مک مکین کی سینیٹر شپ کے لیے حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرنے والوں میں ریاست نیو جرسی کے گورنر بھی شامل ہوگئے ہیں ۔ گورنر کرس کرسٹی کا تعلق بھی ری پبلکن پارٹی سے ہے تاہم انہوں نے بھی ٹرمپ کے مسلم خاندان پر تنقید کو نامناسب قرار دیا ۔

ادھر فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حد سے تجاوز کرجاتے ہیں اور ان کے بیانات آپ کو بیمار کردیتے ہیں اور آپ کا دل چاہتا ہے کہ آپ 'قے کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی عوام نے ٹرمپ کا انتخاب کیا تو انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے ۔


:دیگر مضامین
(03.08.2016) سینکڑوں یہودی شرپسندوں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا
(02.08.2016) فرانس.انتہا پسندی کے الزام میں بیس مساجد کو بند کیا گیا
(02.08.2016) خضر خان. بولے اور لکھے گئے الفاظ امانت کا درجہ رکھتے ہیں
(01.08.2016) کابل میں ایک ہوٹل پر خودکش حملے کے دوران ایک پولیس افسر ہلاک
(01.08.2016) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو نے پہلی خاتون گورنر کا انتخاب کر لیا
(31.07.2016) افغان طالبان کے وفد کے دورہ چین کا انکشاف ہوا ہے
(31.07.2016) امریکا میں گرم ہوا کے غبارے کو حادثہ، 16 افراد ہلاک
(30.07.2016) ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کیلئےامریکاپھر سرگرم ہو گیا
(30.07.2016) امریکی مسلمان فوجی کے والد کی ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید
(29.07.2016) انڈونیشیا میں 4 افراد کو سزائے موت ، درجنوں افراد کا احتجاج
(29.07.2016) ننگرہار: داعش کے ساتھ جھڑپ میں پانچ امریکی فوجی زخمی
(28.07.2016) پاکستان کو نظرانداز کرنا خطرناک ہوگا، امریکی سینیٹر
(28.07.2016) فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے مختلف مذاہب کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے مذہبی رواداری کا بھرپور پیغام دیا ہے۔ 
(28.07.2016) کویت، شیعہ رکن پارلیمان کو چودہ برس کی سزائے قید
(27.07.2016) اروم شرمیلا کا اپنی 16 سالہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
(27.07.2016) صدارتی الیکشن میں ہلیری سے بہترکوئی امیدوار نہیں، مشیل اوباما
(26.07.2016) جاپان میں معذوروں کے ایک مرکز میں کم از کم اُنیس افراد ہلاک
(26.07.2016) امریکہ میں پولیس کا سیاہ فام خاتون پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو منظرعام پر
(25.07.2016) جرمنی میں ایک بم پھٹنے سے کم ازکم 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ یہ بم لے جانے والا شامی پناہ گزین مارا گیا۔
(25.07.2016) سعودی وفد کا دورہ اسرائیل، حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں