14.10.2026, 02:37pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

ایجبسٹن ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
03.08.2016, 12:28pm , بدھ (GMT+1)

ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں، شان مسعود اور وہاب ریاض کی جبکہ سمیع اسلم اور سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،سہیل خان نے2011میں آخری ٹیسٹ زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں کھیلا تھا۔ سمیع اسلم نے بنگلہ دیش کےخلاف دو ٹیسٹ کھیلے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75رنز سے شکست دی تھی جبکہ مانچسٹر میں انگلینڈ نے 330رنز سے پاکستان کو ہرایا تھا۔

پاکستان کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ جو کچھ ماضی میں ہوچکا اسے بھول کر نئے عزم اور نئے حوصلوں کے ساتھ میدان میں اترینگے۔ البتہ موافق حالات میں انگلش ٹیم کو اسی کی سرزمین پر شکست دینا پاکستان کے لئے ہمالیہ سر کرنے کے مترادف ہوگا۔ 

ایجبسٹن میں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف پہلی جیت کا انتظار ہے۔ برمنگھم میں پاکستان نے سات ٹیسٹ میچ کھیلے ہیںجن میں سے چار انگلینڈ جیتاہے۔1962میں یہاں انگلینڈ نے پاکستان کواننگز اور24رنز،1978 میں اننگز اور57رنز،1982میں 113رنز اور2010 کے ٹیسٹ میچ میں9وکٹ سے شکست دی تھی۔ تین ٹیسٹ ڈرا رہے ہیں۔

1971میں ظہیر عباس نے 274 ، مشتاق محمد نے100اور آصف اقبال نے104ناٹ آئوٹ رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے608رنز بنائے تھے لیکن ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

انگلینڈ اس گرائونڈ میں آٹھ سال سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا ہے، آخری مرتبہ 2008میںجنوبی افریقا نے انگلینڈ کو اس گرائونڈ پر شکست دی تھی۔ 

کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ میں نے لڑکوں سے کہا تھا کہ ہم لارڈز میں جنگجو تھے اور اولڈ ٹریفورڈ میں معاملہ بالکل اس کے الٹ ہوگیا تھا۔ ہم واپس ٹھیک راستے پر آنے کے لیے جو کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں اور مجھے سو فی صد یقین ہے کہ ہم دوسرے میچ میں اوپر ہوں گے۔ ہم نے مانچسٹر کی یاد کو بھلا دیا ہے، لڑکے برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں

:دیگر مضامین
(03.08.2016) اولڈ ٹریفورڈ میں اچھا کھیل سکتے تھے، مصباح الحق
(03.08.2016) پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ آج برمنگھم میں شروع ہوگا
(02.08.2016) ٹیم شکست بھول کر برمنگھم میں مثبت کھیل پیش کریگی،مکی آرتھر
(01.08.2016) پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیسرے ٹیسٹ کیلئے بھرپور ٹریننگ
(30.07.2016) ممنوعہ ادوایات کا استعمال ،مزید روسی کھلاڑی اولمپکس سے باہر
(29.07.2016) جرمنی کے کپتان شوینس ٹیگرعالمی فٹ بال سے کنارہ کش
(29.07.2016)  پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کی تیاری شروع کر دی 
(27.07.2016) انگلینڈ نے ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے 13رکنی ٹیم کا بھی اعلان کردیا ہے۔ 
(27.07.2016) کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا 117رنز پر ڈھیر، آسٹریلیا66 پر 2
(26.07.2016) پاکستان کے یاسر شاہ پہلی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے
(26.07.2016) انگلینڈ نے 330 رنز سے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا،جوئے روٹ مین آف دی میچ قرار
(25.07.2016) محمد حفیظ کی خواہش پر بولنگ ایکشن کی ٹیسٹنگ پرفیصلہ مؤخر
(24.07.2016) مانچسٹر ٹیسٹ تیسرے دن کا اختتام، انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف 489 رنز کی مجموعی برتری
(24.07.2016) ریواولمپکس میں شریک بھارتی ریسلرکا ڈوپ ٹیسٹ مثبت
(24.07.2016) مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار۔ غیر ذمیدارانہ بیٹنگ
(22.07.2016) دوسرا ٹیسٹ۔ پہلے دن کے خاتمے پر انگلینڈ چار وکٹ پر تین سو چودہ سکور
(22.07.2016) دوسرا ٹیسٹ۔ پہلا دن۔ چائے کے وقفے پر دو وکٹ پر دو سو دس سکور
(22.07.2016)  انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
(22.07.2016) کوہلی کی سنچری، ہندوستان کے چار وکٹ پر 302 رنز
(21.07.2016) دوسرا ٹیسٹ، آج پاکستان کا لارڈز کی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں