14.10.2026, 09:21am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭ اردو کے نامور مزاح نگار اور مترجم کرنل محمد خان کی تاریخ پیدائش 5۔ اگست 1910ء ہے
05.08.2016, 04:05am , جمہ (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
کرنل محمد خان کی پیدائش

٭ اردو کے نامور مزاح نگار اور مترجم کرنل محمد خان کی تاریخ پیدائش 5۔ اگست 1910ء ہے۔
کرنل محمد خان بلکسر ضلع چکوال میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی شہرت کا آغاز 1966ء میں ان کی پہلی تصنیف ’’بجنگ آمد‘‘ سے ہوا تھا۔ اس کتاب کی اشاعت نے انہیں راتوں رات اردو کے صف اول کے مزاح نگاروں میں شامل کردیا۔ ان کی دیگر تصانیف میں ’’بسلامت روی‘‘ اور ’’بزم آرائیاں‘‘ کے علاوہ تراجم پر مشتمل ایک کتاب ’’بدیسی مزاح‘‘ شامل ہیں۔
*23 اکتوبر 1999ء کو کرنل محمد خان راولپنڈی میں وفات پاگئے اور بلکسر ضلع چکوال میں آسودۂ خاک ہوئے۔
--------------------------------------------------------------------------------

کمال ایرانی کی پیدائش

٭ پاکستان کے مشہور کریکٹر ایکٹر کمال ایرانی کی تاریخ پیدائش 5  اگست 1932ءہے۔
کمال ایرانی کا اصل نام سید کمال الدین صفوی تھا اور وہ کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے فلم ’’چراغ جلتا رہا‘‘ سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا اور مجموعی طور پر 244 فلموں میں کام کیا۔ کمال ایرانی کی یادگار فلموں میں جاگ اٹھا انسان، جھک گیا آسمان، زرقا، مٹھی بھر چاول اور امرائوجان ادا کے نام سرفہرست ہیں۔ ان کی آخری فلم سندھی زبان میں بننے والی فلم ’’میران جمالی‘‘ تھی جو ان کی وفات کے چند ماہ بعد 9 مارچ 1990ء کو ریلیز ہوئی تھی۔
12 ستمبر 1989ء کو کمال ایرانی وفات پاگئے
--------------------------------------------------------------------------------

آغا حسن عابدی کی وفات

٭5 اگست 1995ء کو پاکستان کے معروف بنکار آغا حسن عابدی طویل علالت کے بعد کراچی میں وفات پاگئے۔
آغا حسن عابدی 14مئی 1922ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے انگریزی ادب میں ایم اے اور قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بنکاری کا پیشہ اپنایا اور 1946ء میں حبیب بنک سے منسلک ہوئے اور وہ اس بنک کے متعدد انتظامی عہدوں پر فائز رہے ۔ 1959ء میں انہوں نے سہگل گروپ کی معاونت سے یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ قائم کیا جو چند ہی برس میں پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا کمرشل بنک بن گیا۔ 1972ء میں  جب پاکستان میں بنکوں کو قومی ملکیت میں لیا گیا تو آغا حسن عابدی نے متحدہ عرب امارات کے شیوخ کے مالی تعاون سے بنک آف کریڈٹ آف کامرس (BCCI) کے نام سے ایک بین الاقوامی بنک قائم کیا جس کی شاخیں بہت جلد دنیا کے 72 ملکوں میں پھیل گئیں۔
آغا حسن عابدی نے بی سی سی آئی کو ایک کمرشل بنک کی حیثیت سے قائم کیا تھا مگر اسے تیسری دنیا کے ممالک کے محروم پسماندہ اور کم مراعات یافتہ اقوام کی ترقی کے لئے ایک فعال ادارے میں ڈھال دیا۔ انہوں نے اپنے بنک کے زیر اہتمام متعدد خیراتی اور فلاحی ادارے اور فائونڈیشن قائم کئے جنہوں نے دنیا کے بہت سے ممالک خصوصاً پاکستان میں فلاحی کام سرانجام دیئے۔ کراچی اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ،بی سی سی آئی فائونڈیشن، NUST اور غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایسے ہی چند ادارے ہیں۔ انہوں نے تھرڈ ورلڈ فائونڈیشن کے اہتمام میں ایک شاندار تحقیقی جریدہ سائوتھ بھی جاری کیا۔
* 1989ء میں اچانک عالمی طاقتوں کی ملی بھگت ، سازشوں اور کرپشن کے نتیجے میں بی سی سی آئی کو اپنا کاروبار سمیٹنا پڑ گیا۔ امریکا نے آغا حسن عابدی کو تفتیش کے لئے اپنے ملک میں طلب کرنا چاہا مگر حکومت پاکستان نے انہیں امریکا کے حوالے 

:دیگر مضامین
(04.08.2016) صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے
(03.08.2016) ٭3 اگست 1962ء کو اداکارہ شبنم کی پہلی فلم ’’چندا‘‘ ریلیز ہوئی
(02.08.2016) ٭ پاکستان کے نامور انقلابی رہنما حسن ناصر کی تاریخ پیدائش  2اگست1928ء ہے
(01.08.2016) ن۔م۔ راشد یکم اگست 1910ء کواکال گڑھ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے
(31.07.2016) ٭31 جولائی 1893ء مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تاریخ پیدائش ہے۔
(30.07.2016) اُردو سوسائٹی ریڈنگ کے تحت پاک و ہند مشاعرہ
(30.07.2016) ٭30 جولائی 1978ء کو زیارتریذیڈنسی کا نام تبدیل کرکے ’’قائداعظم ریذیڈنسی‘‘ رکھ دیا۔
(29.07.2016)  پاکستان  کے  نامور براڈ کاسٹر مصطفی علی ہمدانی کی تاریخ پیدائش 29 جولائی1909ء ہے
(28.07.2016) ٭28 جولائی 1994ء کو منور الزماں کراچی میں  وفات پاگئے۔
(27.07.2016)  نشان حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور کا یوم شہادت 27جولائی 1948ء ہے۔
(26.07.2016) چھبیس جولائی 1967ء کومینار پاکستان کی تعمیر مکمل ہوئی
(25.07.2016) ٭25 جولائی 1985ء کو مشہور فلمی ہدایت کار سبطین فضلی دنیا سے رخصت ہوئے
(24.07.2016) ٭24 جولائی 1986ء کو قدرت اللہ شہاب اسلام آباد میں وفات پاگئے
(23.07.2016) ٭23جولائی 1988ء کو ڈاکٹر جہانگیر خان لاہور میں وفات پاگئے۔
(22.07.2016) میجر طفیل محمد 22جولائی 1914ء  کو  مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے
(21.07.2016) ٭21 جولائی 1950ء کو ناروے کے کوہ پیمائوں نے  ترچ میر کو سر کرلیا
(20.07.2016) ٭20جولائی 1994ء کو نامور مصورہ لیلیٰ شہزادہ اسلام آباد میں وفات پاگئیں۔
(19.07.2016) ٭19 جولائی 1894ء  خواجہ ناظم الدین کی تاریخ پیدائش ہے
(18.07.2016) مہدی حسن 18 جولائی  1927کوراجستھان کے ایک گاؤں لُونا میں پیدا ہوئے
(17.07.2016) ٭17 جولائی 1991ء کو جدید ٹی 90 ٹینک کی تقریب رونمائی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں