یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود یُنکر نے آسٹریا کا انقرہ حکومت کے ساتھ یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے مذاکرات معطل کرنے کا مطالبہ رد کر دیا ہے۔
یُنکر نے متنبہ کیا کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ سنگین غلطی ہو گا۔ جرمنی کے پبلک براڈکاسٹر اے آر ڈی سے گفتگو کرتے ہوئے یُنکر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ترکی کو یہ تاثر دیتا ہے کہ یورپی یونین تُرکی کو قبول کرنے پر تیار نہیں، تو ان کے خیال میں یہ خارجہ پالیسی کی ایک بہت بڑی غلطی ہو گی۔
تاہم یُنکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی موجودہ صورتحال میں یورپی یونین کا رُکن نہیں بن سکتا۔