کراچی میں آج ہونے والی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات سامنے آئے ہیں جن میں اب تک 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
ریسکیوذرائع کے مطابق ملیر کالا بورڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے 17 سالہ سلمان، لیاری کے علاقے کھڈہ مارکیٹ اور نیو کراچی اللہ والی چورنگی میں دو نامعلوم افراد جبکہ گلستان جوہر قلندریہ پاڑہ میں 25 سالہ عباس، حسین آباد میں 25 سالہ عنایت اور کورنگی نمبر 4 میں 18 سالہ فیصل کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔