16.10.2026, 06:43am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

کراچی:مزید تیزبارش کا امکان،ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی
07.08.2016, 01:03am , اتوار (GMT+1)

کراچی میں بارش انتظامیہ کے دعوے بہا لے گئی،بارش کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچھ گھنٹے بعد تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہے گا،کراچی میں کئی کئی فٹ جمع ہونے والے پانی سے سڑکیں تالاب بن گئیں، شہر میں انڈر پاسز میں بھی پانی جمع ہو گیا، اہم تجارتی مراکز کے اطراف بھی پانی ہی پانی ہے، چند پوش علاقوں کے سوا کوئی علاقہ ایسا نہیں،جہاں بارش کا پانی نہیں۔

وقفے وقفے سے بارش کا نظارہ کل سے کراچی والوں نے خوب کیا، بادلوں نے ذرا آرام نہ کیا اور کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش مسلسل ہوتی رہی، جس سے کراچی ٕ کی تقریباً تمام بڑی شاہراہوں پر پانی کھڑا ہو گیا ۔

ناظم آباد کے دونوں انڈر پاسز میں پانی بھر نے کے باعث انہیں ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، شارع فیصل، شارع پاکستان، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، کارساز روڈ، ایم اے جناح روڈ، راشد منہاس روڈ اور جہانگیر روڈ پر کئی مقامات پر پانی جمع ہے۔

گلشن اقبال، ملیر، لانڈھی، شارع فیصل، لیاری، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، کورنگی اور فیڈرل بی ایریا کے اندر چھوٹی اور بڑی سڑکوں پر بھی کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، جس کے باعث کئی لوگ آج اپنے کاموں پر نہ جاسکے۔

کوئی سڑک پر پانی کے باعث گاڑی بند ہونے سے پریشان نظر آیا،تو کسی نے پانی میں کشتی چلا کر لطف اٹھایا، سٹی کورٹ اور سیشن عدالتوں کے احاطوں میں بھی جمع پانی کی نکاسی نہ ہوسکی،جس کے باعث آج مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی،محکمہ موسمیات نے آج بھی وقفے وقفے سے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے

:دیگر مضامین
(06.08.2016) پاکستان عوامی تحریک آج لاہور میں دھرنا دے رہی ہے
(06.08.2016) کراچی میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے 7افراد جاں بحق
(05.08.2016) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو تا حال جاری،شہادتیں 65سے زائد
(05.08.2016) پاکستانی ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں کریش لینڈنگ ہوئی ہے
(04.08.2016) پاکستانی سفیر کا دمام میں پاکستانیوں کے کیمپ کا دور
(04.08.2016) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
(03.08.2016) کراچی:عبداللہ ہارون روڈ پر 2 منزلہ عمارت گرگئی ، متعدد افراد زخمی
(03.08.2016) وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی
(02.08.2016) چوہدری نثار سیاسی ماحول خراب کرنے پر کارفرماں ہیں، مولا بخش
(02.08.2016) کراچی :صدر میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 10افراد زیر حراست
(01.08.2016)  ووٹر فہرستوں کو از سر نو ترتیب دینے کے لئے شیڈول میں رد و بدل
(01.08.2016) رینجرز اختیارات کو میڈیا نے ایشو بنایا ہے، وزیراعلی سندھ
(31.07.2016) کراچی: پولیس و رینجرز کی کارروائیاں، چھ ملزمان گرفتار
(31.07.2016) سندھ میں رینجرز اختیارات معاملہ ہر بار متنازع بنا دیا جاتا ہے، نثار
(30.07.2016) لاہور : ہوٹل میں ہلاک ہونے والی لڑکی رابعہ کا پوسٹ مارٹم مکمل
(30.07.2016) قندیل بلوچ سے صرف ایک ملاقات ہوئی، مفتی عبدالقوی
(29.07.2016) الیکشن کمیشن وزیراعظم کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرے گا
(29.07.2016) پشاور میں دھماکا، ٹریفک اہلکار سمیت تین افراد زخمی
(29.07.2016) عزیزآباد، ملیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن ، 2 افراد گرفتار
(28.07.2016) پاک بھارت سرحدی محافظوں کے مذاکرات کا دوسرا اور آخری دورختم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں