بیلجیم میں ایک خنجر بردار شخص پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے دو خواتین پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا۔
اس حملہ آور پر تیسرے پولیس افسر نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
حملے کا نشانہ بننے والی خواتین پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ واقعہ بیلجیم کے جنوبی شہر شارلوا میں پیش آیا۔