15.10.2026, 07:08am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

آرمی چیف کا کوئی رشتہ دار افغانستان میں یرغمال نہیں،آئی ایس پی آر
07.08.2016, 01:06am , اتوار (GMT+1)

پاک فوج کے ترجمان نے، افغانستان میں طالبان کی جانب سے یرغمال بنائے گئے ہیلی کاپٹر کے عملے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے داماد کے شامل ہونے کے دعوؤں کی تردید کردی۔

مرمتی کام کے لیے دو روز قبل ازبکستان کے راستے روس جانے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے افغانستان کے صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کی تھی، جس کے بعد طالبان نے اس میں سوار عملے کے 7 ارکان کو یرغمال بنا کر ہیلی کاپٹر کو آگ لگادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان نے 6 پاکستانی،روسی شہری کو یرغمال بنالیا
چند مقامی اور افغان میڈیا اداروں کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے یرغمال بنائے گئے عملے میں جنرل راحیل شریف کے داماد بھی شامل ہیں۔

تاہم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کے ذریعے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ’ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور آرمی چیف کا کوئی رشتہ دار افغانستان میں یرغمال نہیں۔‘
عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ ’تمام یرغمالیوں کی جانیں قیمتی ہیں اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو طالبان کی جانب سے یرغمال بنائے جانے کے بعد جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں ریزولیوٹ مشن کے کمانڈر جنرل نکلسن سے رابطہ کرکے ان سے عملے کی بازیابی کے لیے مدد کی درخواست کی تھی۔

بعد ازاں آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی کو بھی ٹیلی فون کیا تھا اور مغوی عملے کی جلد اور بخیر و عافیت واپسی میں مدد کی درخواست کی تھی

:دیگر مضامین
(06.08.2016) کراچی :تیز بارش،بجلی و پانی کا بحران، وزیراعلیٰ کے متاثرہ علاقوں کےد ورے
(06.08.2016) ’ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘ سے کشمیر میں طبی امداد کی درخواست
(05.08.2016) پاکستانی فلمی دنیا کا نقصان۔ شمیم آرا کا لندن میں انتقال
(05.08.2016) دہشتگردی، کرپشن، جرائم کیخلاف پرعزم ہیں:نواز شریف
(04.08.2016) دہشت گردی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا 
(04.08.2016) سندھ کے غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنس منسوخ ہوں گے،مراد علی شاہ
(03.08.2016) سارک وزراء داخلہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے
(03.08.2016) رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت کی سمری وفاق نے مسترد کر دی
(02.08.2016) پاکستان میں سات ماہ میں کانگو وائرس کے 35 کیس ،6جاں بحق
(02.08.2016) عمران خان کا 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان
(01.08.2016) سینیٹرسعید غنی , رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آج یا کل حل کرلیا جائے گا
(01.08.2016) طورخم سرحد پرسیکورٹی گیٹ آج سے فعال ہو رہا ہے
(01.08.2016) کابل میں غیر ملکی فوجیوں کے گیسٹ ہاؤس میں بم دھماکہ ہوا ہے
(31.07.2016) مراد علی شاہ کے پروٹوکول کم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے
(31.07.2016) کراچی: مراد علی شاہ کا  وزیراعلیٰ ہاؤس سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
(30.07.2016) آزاد کشمیر اسمبلی: مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آخری مرحلہ بھی مکمل
(30.07.2016) لاڑکانہ میں رینجرز چوکی پر بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک
(30.07.2016) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
(29.07.2016) سا میہ شاہد کی پراسرار موت کی تحقیقات میں نئی پیش رفت
(29.07.2016) کراچی میں مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں