16.10.2026, 11:33am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

'شریف خاندان کو ہندوستان کے علاوہ کہیں پناہ نہیں ملے گی'
07.08.2016, 09:50am , اتوار (GMT+1)

پاکستان عوامی تحریک (پیٹ) کے چیئرمین ڈاکٹرطاہر القادری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ان کی خاندانی سیاست کو ملک سے مٹادیا جائے گا اور شریف خاندان کو ہندوستان کے علاوہ کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

طاہر القادری نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف، احتساب اور قصاص کو یقینی بنایا جائے گا اور حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں ہلاک ہونے والوں کے قصاص کا مطالبہ صرف پیٹ نہیں بلکہ تمام اپوزیشن جماعتیں کررہی ہیں۔

طاہر القادری نے پیٹ کے زیر اہتمام جی پی او چوک سے شروع ہونے والے 'قصاص مارچ اور دھرنے' سے ٹیلی فونک خطاب کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان مسلم لیگ ق، پیپلز پارٹی ، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، سنی اتحاد کونسل اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

پیٹ نے بیک وقت لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد اور گجرانوالہ میں احتجاجی تحریک کا اغاز کیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پیٹ نے ماڈل ٹائون میں شہباز شریف کی ایماء پر پنجاب پولیس کے ہاتھوں 14 بے گناہوں کے قتل کا قصاص لینے اور پاناما لیکس میں نام آنے والوں کا احتساب کرنے کیلئے باضابطہ طور پر تحریک کا آغاز کردیا ہے۔

طاہر القادری نے کہا کہ حکمران دیکھیں کہ میری غیر موجودگی میں بھی کارکن کتنے پر جوش ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ جلد اس تحریک کا حصہ بنیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ قاتلوں اور لٹیروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

طاہر القادری نے کہا کہ 'قوم کو اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان چاہتے ہیں یا سلطلنت شریفیہ جہاں بیوروکریسی اور نیب، ایف بی آر اور پولیس جیسے قومی اداروں کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اب قائد اعظم ازم چلے گا، طاہرالقادری
انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملکی قوانین سے چیک اینڈ بیلنس کا نظام ختم کردیا گیا ہے اور غریبوں اور ستائے ہوئے لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا۔

طاہر القاردی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ترقیاتی فنڈز کے نام پر اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو اربوں روپے جاری کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حکمران پارٹی ورکرز کو ہر فورم پر اپنا دفاع کرنے کیلئے مراعات دے رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے حامیوں کی گھٹیا چالیں نواز شریف کو نہیں بچا سکیں گی اور حکمرانوں کو جلد اپنا بوریا بستر لپیٹنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بالآخر وزیر اعلیٰ پنجاب کو ماڈل ٹائون کے 14 بے گناہ شہریوں کے قتل کا حساب دینا ہوگا۔

محمود الرشید نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے پر لانے، کرپشن کو بے نقاب کرنے اور پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایلیٹ فورسز حکمرانوں کے تحفظ میں مصروف ہیں جبکہ غریب عوام کو مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا، چوہدری ظہیر الدین اور دیگر اپوزیشن رہنمائوں نے بھی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا۔

:دیگر مضامین
(07.08.2016) آرمی چیف کا کوئی رشتہ دار افغانستان میں یرغمال نہیں،آئی ایس پی آر
(06.08.2016) کراچی :تیز بارش،بجلی و پانی کا بحران، وزیراعلیٰ کے متاثرہ علاقوں کےد ورے
(06.08.2016) ’ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘ سے کشمیر میں طبی امداد کی درخواست
(05.08.2016) پاکستانی فلمی دنیا کا نقصان۔ شمیم آرا کا لندن میں انتقال
(05.08.2016) دہشتگردی، کرپشن، جرائم کیخلاف پرعزم ہیں:نواز شریف
(04.08.2016) دہشت گردی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا 
(04.08.2016) سندھ کے غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنس منسوخ ہوں گے،مراد علی شاہ
(03.08.2016) سارک وزراء داخلہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے
(03.08.2016) رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت کی سمری وفاق نے مسترد کر دی
(02.08.2016) پاکستان میں سات ماہ میں کانگو وائرس کے 35 کیس ،6جاں بحق
(02.08.2016) عمران خان کا 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان
(01.08.2016) سینیٹرسعید غنی , رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آج یا کل حل کرلیا جائے گا
(01.08.2016) طورخم سرحد پرسیکورٹی گیٹ آج سے فعال ہو رہا ہے
(01.08.2016) کابل میں غیر ملکی فوجیوں کے گیسٹ ہاؤس میں بم دھماکہ ہوا ہے
(31.07.2016) مراد علی شاہ کے پروٹوکول کم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے
(31.07.2016) کراچی: مراد علی شاہ کا  وزیراعلیٰ ہاؤس سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
(30.07.2016) آزاد کشمیر اسمبلی: مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آخری مرحلہ بھی مکمل
(30.07.2016) لاڑکانہ میں رینجرز چوکی پر بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک
(30.07.2016) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
(29.07.2016) سا میہ شاہد کی پراسرار موت کی تحقیقات میں نئی پیش رفت



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں