16.10.2026, 08:39pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

فلسطینی احتجاجی ریلیوں پر صہیونی فوج کا تشدد
08.08.2016, 08:15am , سوموار (GMT+1)

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلیوں پر صہیونی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  ہفتے کے روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں نعلین، بلعین، النبی صالح اور قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقامات پر نکالی گئی ریلیوں پرصہیونی فوجیوں نے تشدد کا وحشیانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

ادھر نعلین کے مقام پر ایک ریلی شہید فلسطینی بچے یوسف احمد عمیرہ کی شہادت کی یاد میں نکالی گئی۔ ریلی میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ یوسف عمیرہ کو صہیونی فوج نے 4 اگست 2008ء کو اسی علاقے میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھوک ہڑتالی اسیر بلال کاید کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے مظاہرین نے بلال کاید اور دیگر بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔

خیال رہے کہ بلال کاید نے چودہ سال سے زاید عرصہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید کاٹی، سزا مکمل ہونے کے بعد صہیونی انتظامیہ نے اسے رہا کرنے کے بجائے انتظامی حراست میں ڈال دیا جس پر اس نے گذشتہ 54 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

ریلی پر صہیونی فوجیوں نے فائرنگ  اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ شیلنگ کے نتیجے میں ایک صحافی حسن دبوس سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں صہیونی فوجیوں نے 14 سال سے بند شاہراہ کے کھولے جانے کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی پر بھی آنسوگیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے

:دیگر مضامین
(07.08.2016) اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد سے فلسطینی شہری شدید زخمی
(06.08.2016) زیرحراست فلسطینی بچوں کو ناقابل بیان اسرائیلی مظالم کا سامنا ہے
(05.08.2016) فدائی حملوں کی کوشش کا الزام،چھ شہری رام اللہ اتھارٹی کی جیلوں میں قید
(04.08.2016) صہیونی ریاست 'بائیکاٹ' کی عالمی تحریک کے سامنے بے بس!
(03.08.2016) مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لیے 30 ہزار مکانات کی ضرورت
(02.08.2016)  پانچ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا
(31.07.2016) اسرائیلی اسٹیٹ کنٹرولر کا غزہ جنگ میں فوجی ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان
(30.07.2016) بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزد جمع کرانے کی تاریخ تبدیل
(29.07.2016) فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کا کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت 4 شہری گرفتار
(28.07.2016) اسرائیل کا غزہ میں بندرگاہ کے قیام کی مشروط اجازت دینے پر غور
(27.07.2016) فوجی بغاوت کی سازش، نابلس کے شہریوں کا ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی 
(27.07.2016) موغادیشو کے ائیرپورٹ کے قریب ہوئے 2 بم دھماکوں میں 8افراد ہلاک
(26.07.2016) عراق کے دارالحکومت بغداد  میں خود کش دھماکہ، 16 افراد ہلاک
(26.07.2016) افریقہ کے ساحلی علاقے مڈغاسکر میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے
(25.07.2016) شہادت کی آروز کرنے پر فلسطینی دوشیزہ کا اسرائیلی عدالت میں ٹرائل جاری
(24.07.2016) ترکی میں فوجی بغاوت کی سازش کے خلاف مسجد اقصیٰ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
(23.07.2016) اسرائیل کا الخلیل شہر کے گرد کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا اعلان
(22.07.2016) القسام رہنما کا انٹرویو، لاپتا اسرائیلی فوجیوں کے حوالے نئے سوالات 
(21.07.2016) صہیونی فوج نے بارہ سالہ فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شہید کر دیا
(20.07.2016) القدس میں ترکی کے قونصل خانے کے باہر طیب ایردوآن کی حمایت میں مظاہرہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں