ایران نے تصدیق کر دی ہے کہ ایرانی جوہری سائنسدان شہرام امیری کو جاسوسی کے جرم میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔
اس سائنسدان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں خفیہ معلومات امریکا کو فراہم کی تھیں۔ مقامی سرکاری میڈیا ارنا نے ایرانی عدلیہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ امیری ‘دشمن ملک کو اہم معلومات فراہم‘ کرنے کا مرتکب ہوا تھا