پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف شکاگو میں مظاہرہ کیا گیا، سیاہ فام افراد نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔
مظاہرے کیلئے سینکڑوں سیاہ فام افراد سڑکوں پر جمع ہوئے اور احتجاجی دھرنا دیا جس کے بعد مظاہرین نے شکاگو کی سڑکوں پر مارچ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث کئی سڑکوں پر ٹریفک متاثر رہا۔
گزشتہ ماہ ایک پولیس اہلکار نے 18 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھاجس کے بعد امریکا میں پولیس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔