جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات ترکی کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں کردار پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ پیر کے روزجاری کردہ اس بیان میں جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان زاؤزان شیبلی نے کہا کہ ترکی نیٹو کا ایک اہم رکن ملک ہے اور رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ دونوں ممالک مل کر شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی کوشش کریں۔ شیبلی نے تاہم واضح الفاظ میں کہا کہ اگر انقرہ حکومت نے ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد کا نفاذ کیا، تو اس کی یورپی یونین میں رکنیت کا عمل منسوخ ہو جائے گا۔