وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلی کی زیر صدارت امن وامان پر اجلاس وزیر اعلی ہاؤس میں ہوا ۔ اجلاس میں مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو اورمشیر قانون مرتضی وھاب سمیت ، پولیس اور رینجرزکے افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے کراچی سمیت صوبے میں سیکورٹی انتظامات کو سخت کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں سے ڈریں گے نہیں اور اجلاس کا مقصد صورتحال کا جائزہ لینا ہے ۔
اجلاس میں جشن آزادی کے موقع پرشہریوں کی آزادانہ تفریح کے لئے بہتر سیکورٹی انتظامات کرنے کے لیے شہر میں چیکنگ سمیت حساس مقامات پر سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ نے اسلحہ کی نمائش اورسادہ لباس میں نجی گارڈ کے خلاف کارروائی کرنے اوربہتر سیکورٹی کے لئے تمام متعلقہ اداروں سے روابط کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ۔