سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جنوبی جرمن علاقے آنس باخ میں خودکش بم دھماکا کرنے والا شامی مہاجر شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ایک رکن سے سوشل نیٹ ورکنگ ایپلیکشن کے ذریعے رابطے میں تھا۔
اس واقعے میں حملہ آور خود ہلاک ہو گیا تھا، جب کے پندرہ شہری زخمی ہوئے تھے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس حملہ آور کی جانب سے حملے سے قبل ایک سعودی ٹیلی فون نمبر پر بات کی گئی تھی۔ بیان میں تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ جس سعودی نمبر پر یہ بات چیت ہوئی، وہ کسی سعودی شہری کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔
سعودی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے جرمن حکام کے ساتھ مل کر تفتیش کا آگے بڑھایا جا رہا ہے۔