مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 33 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے جبکہ وادی میں کرفیو نافذ ہے ۔ کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔8جولائی سے اب تک بھارتی جارحیت میں70 سے زائد کشمیری شہید 6 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے ۔تعلیمی ادارے ،ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند ہیں ۔
دوسری جانب بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بھارتی قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے مقبوضہ وادی میں فوج کی اضافی نفری طلب کر لی ہے ۔
کپواڑہ،باندی پورہ ،سری نگر ،بارہ مولا،سری نگر جموں ہائی وے پر بھارتی فوج تعینات ہے۔
حریت رہنماؤں کی اپیل پر 12 اگست تک ہڑتال کی جائے گی۔