16.10.2026, 12:00pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

بنگلہ دیش:جماعت اسلامی کے سابق رکن اسمبلی کو سزائے موت
10.08.2016, 01:14pm , بدھ (GMT+1)

بنگلہ دیش کی ایک خصوصی ٹریبونل نے 1971 کی 'جنگ آزادی' میں انسانیت کے خلاف جرائم ثابت ہونے پر جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق قانون ساز کو سزائے موت جبکہ 7 دیگر افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے سابق رکن اسمبلی سخاوت حسین کو سزائے موت سنا دی۔

سخاوت حسین اور ایک اور ملزم اس موقع پر عدالت میں موجود تھے جبکہ باقی 6 افراد کا ٹرائل ان کی غیر موجودگی میں کیا گیا۔

سخاوت اس وقت جماعت اسلامی کے اسٹوڈنٹ ونگ اسلامی چھترا شنگھا کے کمیٹی ممبر تھے، جن پر الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے گروپ کا ایک مقامی کمانڈر بن کر پاکستانی سپاہیوں کی مدد کی۔

رواں برس مئی میں بھی بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمٰن نظامی کو سزائے موت دے دی گئی تھی۔ 73 سالہ رہنما نے صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انہیں پھانسی دی گئی۔

مطیع الرحمٰن نظامی کو 1971 کی جنگ کے موقع پر قتل، ریپ اور ملک کے دانشوروں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں اکتوبر 2014 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ان کا مقدمہ متنازع ٹرائل کورٹ میں چلایا گیا تھا، مذکورہ ٹرائل کورٹ بنگلہ دیش کی موجود حکمران جماعت حسینہ واجد کی انتظامیہ نے 2010 میں تشکیل دی تھی۔

ان ٹرائل کورٹس کے حوالے سے جماعت اسلامی اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی (بی این پی) کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ان کی قیادت کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

:دیگر مضامین
(10.08.2016) 'پاک ترک اسکولز کے انتظامی عہدوں میں تبدیلی'
(10.08.2016) واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد میں اضافہ
(09.08.2016) وزیر اعلیٰ سندھ کا زمینوں پر قبضے کا نوٹس ۔بورڈ آف ریونیو سے رپورٹ طلب
(09.08.2016) ٹی او آر کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا
(08.08.2016) وقاص شاہ قتل کیس: ایم کیو ایم کے کارکن کو سزائے موت
(08.08.2016) پاکستان ہندوستان سے سفارتی تعلقات منقطع کرے،حزب المجاہدین
(08.08.2016) ملک کے ادارے کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوگئے، عمران خان
(07.08.2016) 'شریف خاندان کو ہندوستان کے علاوہ کہیں پناہ نہیں ملے گی'
(07.08.2016) آرمی چیف کا کوئی رشتہ دار افغانستان میں یرغمال نہیں،آئی ایس پی آر
(06.08.2016) کراچی :تیز بارش،بجلی و پانی کا بحران، وزیراعلیٰ کے متاثرہ علاقوں کےد ورے
(06.08.2016) ’ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘ سے کشمیر میں طبی امداد کی درخواست
(05.08.2016) پاکستانی فلمی دنیا کا نقصان۔ شمیم آرا کا لندن میں انتقال
(05.08.2016) دہشتگردی، کرپشن، جرائم کیخلاف پرعزم ہیں:نواز شریف
(04.08.2016) دہشت گردی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا 
(04.08.2016) سندھ کے غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنس منسوخ ہوں گے،مراد علی شاہ
(03.08.2016) سارک وزراء داخلہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے
(03.08.2016) رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت کی سمری وفاق نے مسترد کر دی
(02.08.2016) پاکستان میں سات ماہ میں کانگو وائرس کے 35 کیس ،6جاں بحق
(02.08.2016) عمران خان کا 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان
(01.08.2016) سینیٹرسعید غنی , رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آج یا کل حل کرلیا جائے گا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں