عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم بارہ نومولود بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ عراقی وزارت صحت کے ایک ترجمان کے مطابق آگ شہر کے مرکز میں واقع یرموک ہسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ میں لگی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پاتے ہوئے انتیس خواتین اور نومولود بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔ اندازوں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ عراق کے سرکاری ہسپتالوں کی خراب صورتحال کی وجہ سے اکثر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور زیادہ تر لوگ نجی ہسپتالوں میں علاج کروانے کو ترجیح دیتے ہیں