14.10.2026, 12:13pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

روس کا حلب میں روزانہ 3 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کا اعلان
11.08.2016, 08:25am , جعمرات (GMT+1)

روس کی وزارت دفاع نے شام کے جنگ زدہ شمالی شہر حلب میں روزانہ تین گھنٹے کے لیے زمینی اور فضائی حملے روکنے کا اعلان کیا ہے تاکہ محصور شہریوں کو انسانی امداد بہم پہنچائی جاسکے۔
روسی آرمی کے جنرل اسٹاف کے لیفٹیننٹ جنرل سرگئی روڈسکوئے نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''حلب کی جانب جانے والے امدادی قافلوں کی مکمل سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک محفوظ راستہ دیا جائے گا۔اس دوران تمام فوجی کارروائیاں ،فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری روک دی جائے گی''۔
انھوں نے کہا کہ لڑائی میں اس وقفے کا آغاز جمعرات سے ہوگا اور یہ گرینچ معیاری وقت 0700 جی ایم ٹی سے 1000جی ایم ٹی تک جاری رہے گا۔تاہم روسی جنرل نے یہ نہیں بتایا کہ تین گھنٹے کے لیے یہ جنگ بندی کتنے روز تک جاری رہے گی۔

جنرل روڈسکوئے نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ گذشتہ چار روز کے دوران حلب کے جنوب مغرب میں ایک ہزار سے زیادہ باغی جنگجو لڑائی میں مارے گئے ہیں اور قریباً دو ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ ''حلب کے شمالی نواحی علاقے سے کاستیلو شاپنگ سنٹر تک ایک سڑک بنا دی گئی ہے تاکہ وہاں سے شہر کے مغربی اور مشرقی حصے میں چوبیس گھنٹے خوراک ،پانی ، ایندھن، ادویہ اور دوسری اشیائے ضروریہ کو محفوظ اور منظم انداز میں پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے''۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کاستیلو روڈ کے ساتھ حلب کی آبادی کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے ایک مشترکہ کنٹرول سے متعلق اقوام متحدہ کی تجاویز کی حمایت کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے گذشتہ روز حلب میں فوری طور پر انسانی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس شہر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران باغیوں اور اسدی فوج کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں شہری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے بیس لاکھ مکینوں کو پانی کی قلّت کا سامنا ہے اور برقی رو بھی معطل ہے۔

عالمی ادارے کے عہدے داروں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ''اگر برقی رو اور آب رسانی کے نظام کو فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو اس کے لاکھوں شہریوں کے لیے سنگین مضمرات ہوں گے کیونکہ شدید گرمی کی لہر میں پانی کی قلّت اور بجلی کی بندش سے بچے پانی سے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں

شامی فوج اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں نے روس کی فضائی مدد سے باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے مشرقی حصے کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے۔شامی فوج نے ان علاقوں کو سامان رسد پہنچانے کے لیے استعمال ہونے والی کاستیلو روڈ کو بند کردیا تھا۔تاہم گذشتہ ہفتے باغی گروپوں نے ایک بڑا حملہ کرکے شامی فوج سے بعض علاقے واپس لے لیے ہیں۔

اسدی فورسز کی لڑائی میں اس ہزیمت کے بعد حزب اللہ اور دوسری علاقائی شیعہ ملیشیاؤں کے سیکڑوں جنگجو باغیوں کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے کے لیے حلب پہنچ گئے ہیں جبکہ باغی گروپوں کی کمک کے طور پر بھی سیکڑوں جنگجو اس محاذ جنگ کی جانب آرہے ہیں جس کے پیش نظر آیندہ دنوں میں طرفین کے درمیان گھمسان کی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کے مسائل دوچند ہوسکتے ہیں۔

:دیگر مضامین
(11.08.2016) عراق: بغداد کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 12 نومولود بچے ہلاک
(10.08.2016) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 33 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے
(10.08.2016) ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے، اعلیٰ ری پبلکن رہنماؤں کا خط
(09.08.2016) شاہ سلمان  بن عبدالعزیز آل سعود کی مزدوروں کے حقوق یقینی بنانے کی ہدایت
(09.08.2016) جرمنی میں خودکش دھماکا کرنے والا ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے رابطے میں تھا، سعودی عرب
(08.08.2016) شکاگو:پولیس فائرنگ سے سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف احتجاج
(08.08.2016) ایرانی جوہری سائنسدان کی سزائے موت پر عملدرآمد
(07.08.2016) سڈنی میں چاقوکے حملے میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا
(07.08.2016) امریکی ڈرون حملے:براک اوباما کے کردار کی تفصیلات افشاء
(07.08.2016)  اقوام متحدہ نے ہفتے کے روز یمن کی سنی حکومت اور شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان امن بات چیت کو معطل قرار دیا ہے
(07.08.2016) بیلجیم: دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والا خنجر بردار فائرنگ سے ہلاک
(06.08.2016) فرانس:بار میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک،6 زخمی
(06.08.2016) قبرص میں 6 کروڑ سے زائد مالیت کی کوکین برآمد
(05.08.2016) مصری سیکیورٹی کے ہاتھوں سینائی میں داعش کا لیڈر ہلاک
(05.08.2016) ترکی کے لیے یورپی یونین کے دروازے بند کرناغلطی ہو گی
(04.08.2016) پنٹاگون نے پاکستان کی 30 کروڑڈالرکی دفاعی امدادروک دی 
(04.08.2016) امارات کے مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ، دبئی ایئر پورٹ بند
(03.08.2016)  ڈونلڈ ٹرمپ روز نئے تنازع کے سبب خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں
(03.08.2016) سینکڑوں یہودی شرپسندوں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا
(02.08.2016) فرانس.انتہا پسندی کے الزام میں بیس مساجد کو بند کیا گیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں