14.10.2026, 04:45pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

اوول ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
11.08.2016, 12:05pm , جعمرات (GMT+1)

اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، چوتھے اور آخری ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں، محمد حفیظ اور راحت علی کی جگہ افتخار احمد اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، افتخار احمد کا یہ ڈیبیو ٹیسٹ ہے جبکہ انگلینڈ نے گذشتہ میچ کی فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔

انگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے اوول ٹیسٹ کے آخری روز وکٹ ٹرن لے گی ، اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے۔

سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں قومی ٹیم بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر میدان میں اتری اور میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم لندن کے اوول کرکٹ گرائونڈ میں بہتر ریکارڈ سے تقویت حاصل کرنے کیلئے پرامید ہے۔ اس تاریخی گرائونڈ میں پاکستان نے سات میں سے چار ٹیسٹ میچوں میں میزبان ٹیم کو شکست دی ہوئی ہے، لیکن انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کو دو، دو سے برابر کرنے کے لئے پاکستانی ٹیم کو ایڑھی چوٹی کا زور لگانا ہوگا۔

اگر انگلینڈ سیریز تین، ایک سے جیت گیا تو وہ ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بن جائے گاجبکہ پاکستان کو اپنی عالمی نمبر تین پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے ٹیسٹ سیریز برابر کرنا ہوگی۔

پاکستان نے20 سال سے انگلش سرزمین پر کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے جبکہ ایشیا سے باہر پاکستان نے چھ سال پہلے آخری ٹیسٹ سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف جیتی تھی ۔

پاکستان نے لارڈ ز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 75رنز سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے اولڈٹریفورڈ ٹیسٹ میں 330اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں 141رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

:دیگر مضامین
(11.08.2016) مصر کی سارہ احمداولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی عرب خاتون
(11.08.2016) پاک انگلینڈ سیریز کا آخری ٹیسٹ آج سے اوول میں شروع ہوگا
(10.08.2016) انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف پاکستانی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
(09.08.2016) ٓئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹسمینوں کی رینکنگ جاری
(08.08.2016) ریو اولمپکس : ٹیبل پر آسٹریلیا تین گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست
(07.08.2016) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں تیسرا ٹیسٹ پاکستان ہار گیا
(07.08.2016) ریو اولمپکس:پاکستان کے دو ایتھلیٹس مقابلوں سےباہر
(07.08.2016) انگلینڈ پاکستان برمنگھم ٹیسٹ۔ ٓآخری دن، پاکستان کو جیت کے لیئے343کا ھدف
(07.08.2016) برمنگھم ٹیسٹ،انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 311رنز کی برتری
(06.08.2016) اولمپک کی تاریخ میں پاکستان کا سب سے چھوٹا دستہ
(05.08.2016) انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر وکٹ کھوئے 120رنز بنالیے
(05.08.2016) ریو اولمپکس آج سے شروع ہورہے ہیں۔ کھیلوں کی دنیا کی معراج
(05.08.2016) برمنگھم ٹیسٹ دوسرے دن کا کھیل :پاکستان نے تین وکٹوں پر257 رنز بنالیے
(03.08.2016) پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں پہلے دن کے خاتمے پر انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 86اوورز میں 297رنز بناکر آؤٹ
(03.08.2016) ایجبسٹن ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
(03.08.2016) اولڈ ٹریفورڈ میں اچھا کھیل سکتے تھے، مصباح الحق
(03.08.2016) پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ آج برمنگھم میں شروع ہوگا
(02.08.2016) ٹیم شکست بھول کر برمنگھم میں مثبت کھیل پیش کریگی،مکی آرتھر
(01.08.2016) پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیسرے ٹیسٹ کیلئے بھرپور ٹریننگ
(30.07.2016) ممنوعہ ادوایات کا استعمال ،مزید روسی کھلاڑی اولمپکس سے باہر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں