تھائی لینڈ میں 24 گھنٹوں کے دوران 8 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک 21 زخمی ہو گئے ۔ دھماکوں میں تھائی لینڈ کے سیاحتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، زخمی ہونے والوں میں 9 غیر ملکی بھی شامل ہیں،وزیر اعظم نے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے ۔
ان دھماکوں کا سلسلہ گزشتہ رات شروع ہوا جب تھائی لینڈ کے شہر ہوا ہن کے ریزورٹ میں دو بم دھماکے کئے گئے جس میں ایک خاتون ہلاک ،20 سے زائد زخمی ہوگئے ،جس کے بعدہوا ہن میں ہی آج صبح پھر دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
دیگر چار بم دھماکے آج صبح ہی پھوکٹ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر کئے گئے جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔وزیر اعظم کے مطابق بم دھماکے افرا تفری اور انتشار پھیلانے کیلئے کئے گئے ۔