14.10.2026, 01:20pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

یونس خان اور اسد شفیق کی سنچریاں۔ پاکستان کو  12 رنز کی برتری حاصل ہو گئی
12.08.2016, 11:03pm , جمہ (GMT+1)

پاکستان نے تجربہ کار بلے باز یونس خان اور اسد شفیق کی سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنا کر 12 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

اوول کے میدان میں پاکستان نے جب دوسرے روز کا کھیل ختم کیا تو یونس خان 101 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جبکہ سرفراز احمد 17 رنزبنا کر کھیل رہے تھے۔

قبل ازیں سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جب دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو 3 رنز پر ایک وکٹ گرچکی تھی تاہم یاسرشاہ نے مستند بلے بازوں کی طرح کھیلتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا۔

اظہرعلی اور یاسر شاہ کی شراکت میں 49 رنز بنے لیکن یاسر شاہ 26 رنز بنا کر اسٹیون فن کی گیند پر سلپ پر کھڑے جو روٹ کو کیچ دے کر پویلین روانہ ہوگئے۔

پاکستان نے بیٹنگ کے نمبر پر تبدیلی کرتے ہوئے یونس خان کی جگہ اسد شفیق کو بلے بازی کے لیے بھیجا دوسری جانب انگلینڈ کے فیلڈرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کی پیروی کرتے ہوئے تین آسان کیچ گرادیے۔

کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 2 وکٹوں پر 97 رنز بنائے تھے تاہم انگلینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 328 رنز کو برابر کرنے کے لیے مزید 231 رنز درکار ہیں۔

اظہرعلی 36 اور اسد شفیق 24 رنز بنا کر کریز پر کھڑے تھے۔

کھانے کے وقفے کے بعد اظہر علی اور اسد نے پاکستانی اننگز کو آگے بڑھایا اور75 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اظہرعلی 49 رنز بنانے کے بعد 127 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، وہ ایک رن کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرپائے۔

اسد شفیق نے یونس خان کے ساتھ اچھی شراکت قائم کی اور چائے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کی برتری کو ختم کرنے کے لیے مزید 132 رنز درکار تھے۔اسد شفیق 79 اور یونس خان 26 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

چائے کے بعد اسد شفیق اور یونس خان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو 266 تک پہنچایا۔اسد شفیق نے سیریز میں پہلی سنچری مکمل جبکہ یونس خان نے فارم میں واپس آتے ہوئے رواں ٹیسٹ سیریز میں نصف سنچری بنائی۔

اسد شفیق 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم انھوں نے یونس خان کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کا اضافہ کرکے پاکستان کی پوزیشن مستحکم بنا دی، جس کے بعد کپتان مصباح الحق بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 39 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد 15 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر سلپ میں کھڑے ہیلز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے افتخاراحمد نے ووکس کو ایک خوب صورت چوکا رسید کیا لیکن جارحانہ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دی اوریونس کا ساتھ دیا۔

یونس خان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی 32 ویں اور انگلینڈ کے خلاف چوتھی سنچری مکمل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹیون فن اور کرس ووکس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسٹورٹ براڈ اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں شروع میں دباؤ کا شکار ہونے کے باوجود معین علی کی سنچری کی بدولت 328 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے سب سے زیادہ 108رنز بنائے تھے جبکہ جونی بیئراسٹو 55 اورکرس ووکس 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے 5، وہاب ریاض نے 3 اور محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

:دیگر مضامین
(12.08.2016) مائیکل فیلپس، 24 واں گولڈ میڈل بھی جیت لیا
(11.08.2016) اوول ٹیسٹ۔ انگلینڈ پہلی اننگز میں 328پر آوٹ۔ سہیل خان کی پانچ وکٹ،معین علی کی سنچری
(11.08.2016) اوول ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
(11.08.2016) مصر کی سارہ احمداولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی عرب خاتون
(11.08.2016) پاک انگلینڈ سیریز کا آخری ٹیسٹ آج سے اوول میں شروع ہوگا
(10.08.2016) انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف پاکستانی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
(09.08.2016) ٓئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹسمینوں کی رینکنگ جاری
(08.08.2016) ریو اولمپکس : ٹیبل پر آسٹریلیا تین گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست
(07.08.2016) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں تیسرا ٹیسٹ پاکستان ہار گیا
(07.08.2016) ریو اولمپکس:پاکستان کے دو ایتھلیٹس مقابلوں سےباہر
(07.08.2016) انگلینڈ پاکستان برمنگھم ٹیسٹ۔ ٓآخری دن، پاکستان کو جیت کے لیئے343کا ھدف
(07.08.2016) برمنگھم ٹیسٹ،انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 311رنز کی برتری
(06.08.2016) اولمپک کی تاریخ میں پاکستان کا سب سے چھوٹا دستہ
(05.08.2016) انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر وکٹ کھوئے 120رنز بنالیے
(05.08.2016) ریو اولمپکس آج سے شروع ہورہے ہیں۔ کھیلوں کی دنیا کی معراج
(05.08.2016) برمنگھم ٹیسٹ دوسرے دن کا کھیل :پاکستان نے تین وکٹوں پر257 رنز بنالیے
(03.08.2016) پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں پہلے دن کے خاتمے پر انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 86اوورز میں 297رنز بناکر آؤٹ
(03.08.2016) ایجبسٹن ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
(03.08.2016) اولڈ ٹریفورڈ میں اچھا کھیل سکتے تھے، مصباح الحق
(03.08.2016) پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ آج برمنگھم میں شروع ہوگا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں