
پاکستان بھر میں اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں چودہ اگست کو ملک کا 69 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا
یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کاآغازکیاگیا۔وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی اس موقع پر قوم نے ہرقیمت پرملک کادفاع کرنےکاعزم کیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31توپوں کی سلامی دی گئی۔ ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈربریگیڈیئرعرفان تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ صوبہ پنجاب کےدارلحکومت لاہورمیں 21توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر فضاتکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔
یوم آزادی کےموقع پرپشاور میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم آزادی پرتوپوں کی سلامی کی یہ تقریب کینٹ کےپانڈواسٹیڈیم میں کی گئی۔ کراچی میں بھی دن کاآغاز 21 توپوں کی سلامتی سے کیا گیا اور کوئٹہ میں بھی یوم آزادی پر کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے لہو کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے، سانحہ کوئٹہ کے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔دیدہ اور نادیدہ دشمن کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا ۔
پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوئی۔صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔ تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیا ،تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان موجود تھے۔ تقریب میں سائرن بجایاگیا۔
اسلام آباد کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے لہو کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، سانحہ کوئٹہ پر ہمارے دل دکھی ہیں ،غمزہ خاندان خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ضرب عضب کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ دیدہ اور نادیدہ دشمن کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا ، یقین ہے آخری کاری ضرب لگا کر دہشتگردوں کا ہمیشہ کیلیے خاتمہ کردیں گے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ قوم کی بیٹیاں علم و ہنر کی دولت سے مالا مال ہوکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی،نوجوانوں کے جوش و جذبے کو جذبہ تعمیر میں بدلنے کی ضرورت ہے،ہماری تاریخ کے سنہری نقوش مشعل راہ ہیں،یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔
صدر مملکت نے کہاکہ کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اور مدد جاری رکھیں گے،بدی کی قوتوں کو سرنگوں کرکے اپنے وطن کو اندھیروں سے پاک کرنے کے لیے قوم متحد ہوجائے
کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس گارڈ کے فرائض سنبھالیں گے۔کراچی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈورعدنان احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے