سوئٹزرلینڈ میں حکام کے مطابق ایک مسلح شخص نے ایک سوئس ٹرین میں مسافروں پر چاقو اور آتش گیر مائع سے حملہ کیا۔ اس واقعے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سینٹ گیلن کنٹونال پولیس کے ایک بیان کے مطابق حملہ آور کے پاس کم از کم ایک چاقو تھا جب کہ اس کی جانب سے پھینکے گئے آتش گیر مائع نے آگ بھی پکڑ لی تھی۔ اطلاعات کے مطابق زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جب کہ حملہ آور کو بھی زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔