15.10.2026, 04:11pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

اوول میں یونس خان کی شاندار ڈبل سنچری اور اسد شفیق کی دلکش سنچری 
13.08.2016, 09:22pm , ہفتہ (GMT+1)

اوول ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسری اننگز میں4وکٹ کے نقصان پر88رنز بنالئے ہیں،اس طرح پاکستان کو انگلش ٹیم پر تاحال 126رنز کی برتری حاصل ہے ۔

پاکستان یونس خان کی شاندار ڈبل سنچری اور اسد شفیق کی دلکش سنچری کی بدولت 542رنز بنانے میں کامیاب رہا جو کہ انگلینڈ کی پہلی اننگز 328رنز کے مقابلے میں 214 رنززیادہ تھے ،انگلش بیٹسمین اس برتری کو کم کرنے کیلئے مزاحمت کرتے رہے مگر پاکستانی بولرز کی جادوئی بولنگ کےباعث کھیل کے اختتام تک اس کے4 بیٹسمین صرف88رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے 3 اور وہاب ریاض نےایک انگلش کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔اس سے قبل گرین شرٹس نے آج گزشتہ روز کےا سکور 6وکٹ پر 340رنز پر دوبارہ کھیل کا آغاز کیا ،تو یونس خان 101 اور سرفراز احمد17رنز پر کھیل رہے تھے۔

آج کی پہلی وکٹ 397کے اسکور پر گری، جب سرفراز احمد 44رنز بناکر کرس واکس کا شکاربنے ،اس کے بعد آٹھویں وکٹ پر یونس خان نے وہاب ریاض کے ہمراہ 37رنز کی شراکت قائم کی ،4رنز بنانے والے وہاب ریاض انگلش اسپنر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے،تو گرین شرٹس کا مجموعی اسکور 434رنز ہوچکا تھا ۔

پھر محمد عامر نے یونس خان کابھرپور ساتھ دیا ،اور دونوں نے 97رنز کی شراکت قائم کی ،پاکستان کی نویں وکٹ 531 رنز پر گری جب اپنی چھٹی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے یونس خان 218رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے ۔

یونس خان کی اننگز میں 4چھکے اور 31چوکے شامل تھے ، آج کے زبردست کھیل کے بعد میانداد ،ٹنڈولکر،پونٹنگ،سہواگ اور اتاپتو کی 6ڈبل سنچریوں کی فہرست میں یونس خان بھی شامل ہوگئے ہیں۔

آخری وکٹ پر محمد عامر اور سہیل خان نے 11رنز کا اضافہ کیا ،سہیل خان2رنز بناکر فن کا شکاربنے جبکہ محمد عامر 39رنزپر ناٹ آئوٹ رہے، انگلینڈ کی طرف سےواکس اور فن نے 3،3 ،معین علی نے 2 جبکہ اینڈرسن اور براڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

حالیہ 4ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میںدوکی برتری حاصل ہے، پاکستان نے لارڈز میںپہلا ٹیسٹ میچ جیتا تھا جبکہ انگلینڈ نے بعد کے دونوں میچز میںکامیابی حاصل کی ،چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ پر پہلی اننگز میں214رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگر میچ میں کامیابی حاصل ہوتی ہے کہ سیریز میں برابری کے ساتھ ہی عالمی نمبر 1کی رٹینگ میں آنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے

:دیگر مضامین
(13.08.2016) ریو اولمپکس کے ساتویں روز کے اختتام پر امریکا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی
(12.08.2016) یونس خان اور اسد شفیق کی سنچریاں۔ پاکستان کو  12 رنز کی برتری حاصل ہو گئی
(12.08.2016) مائیکل فیلپس، 24 واں گولڈ میڈل بھی جیت لیا
(11.08.2016) اوول ٹیسٹ۔ انگلینڈ پہلی اننگز میں 328پر آوٹ۔ سہیل خان کی پانچ وکٹ،معین علی کی سنچری
(11.08.2016) اوول ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
(11.08.2016) مصر کی سارہ احمداولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی عرب خاتون
(11.08.2016) پاک انگلینڈ سیریز کا آخری ٹیسٹ آج سے اوول میں شروع ہوگا
(10.08.2016) انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف پاکستانی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
(09.08.2016) ٓئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹسمینوں کی رینکنگ جاری
(08.08.2016) ریو اولمپکس : ٹیبل پر آسٹریلیا تین گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست
(07.08.2016) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں تیسرا ٹیسٹ پاکستان ہار گیا
(07.08.2016) ریو اولمپکس:پاکستان کے دو ایتھلیٹس مقابلوں سےباہر
(07.08.2016) انگلینڈ پاکستان برمنگھم ٹیسٹ۔ ٓآخری دن، پاکستان کو جیت کے لیئے343کا ھدف
(07.08.2016) برمنگھم ٹیسٹ،انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 311رنز کی برتری
(06.08.2016) اولمپک کی تاریخ میں پاکستان کا سب سے چھوٹا دستہ
(05.08.2016) انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر وکٹ کھوئے 120رنز بنالیے
(05.08.2016) ریو اولمپکس آج سے شروع ہورہے ہیں۔ کھیلوں کی دنیا کی معراج
(05.08.2016) برمنگھم ٹیسٹ دوسرے دن کا کھیل :پاکستان نے تین وکٹوں پر257 رنز بنالیے
(03.08.2016) پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں پہلے دن کے خاتمے پر انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 86اوورز میں 297رنز بناکر آؤٹ
(03.08.2016) ایجبسٹن ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں